بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نارائن رانے نے ایم ایس ایم ای-ٹیکنالوجی سنٹر، سندھو درگ، مہاراشٹر کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 11 MAR 2024 6:08PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج ایم ایس ایم ای-ٹیکنالوجی سنٹر، سندھو درگ، مہاراشٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے سندھو درگ ادیوگک مہوتسو اور خود روزگار کنکلیو کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سکریٹری اور ترقیاتی کمشنر، (ایم ایس ایم ای، اے ایس اینڈ ڈی سی) ڈاکٹر رجنیش اور وزارت کے دیگر سینئر افسران اور معزز مہمانان بھی موجود تھے۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ٹیکنالوجی تک رسائی کو بڑھانے کے لیے 20 نئے ٹکنالوجی مراکز اور 100 توسیعی مراکز حکومت ہند کی طرف سے ملک بھر میں قائم کیے جائیں گے۔ ایم ایس ایس ای-ٹیکنالوجی سنٹر، سندھودرگ، جس کی تخمینہ لاگت 182 کروڑ روپے ہے، جنرل انجینئرنگ اور خوراک کی ڈبہ بندی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا اور قریبی علاقوں میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نارائن رانے نے کہا کہ 2030 تک ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ سندھو درگ میں ٹیکنالوجی سینٹر نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں جدید تربیت فراہم کرے گا۔ اس سے ریاست کی ترقی اور صنعتی ترقی کو مزید تقویت ملے گی اور فوڈ پروسیسنگ اس علاقے میں ایک بڑی صنعتی سرگرمی بن جائے گی۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے اے ایس اینڈ ڈی سی، ڈاکٹر رجنیش نے کہا کہ ایم ایس ایس ایز کو عالمی سطح پر مسابقتی اور عالمی معیار کا بننا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے ٹیکنالوجی مراکز اس تبدیلی میں بڑا کردار ادا کریں گے۔

جناب نارائن رانے نے پی ایم وشوکرما پر ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا اور عوام سے بات چیت کی۔

********

ش ح۔ م ع ۔ ج

UNO-5963


(Release ID: 2013536) Visitor Counter : 118