وزارات ثقافت

مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے سبھاش چندر بوس کی حیات  پر مبنی ڈیجیٹل نمائش ’’سبھاش ابھینندن‘‘ کا افتتاح کیا

Posted On: 11 MAR 2024 1:26PM by PIB Delhi

نیشنل آرکائیوز آف انڈیا اپنا 134 واں یوم تاسیس منا رہا ہے۔ اس موقع پر، قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پارلیمانی امور اور ثقافت جناب ارجن رام میگھوال نے آج سبھاش چندر بوس کی حیات پر مبنی ڈیجیٹل نمائش ’’سبھاش ابھینندن‘‘ کا آغاز کیا۔ یہ نمائش نیشنل آرکائیوز میں دستیاب دستاویزات پر مبنی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PZ1O.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب میگھوال نے کہا کہ امرتکال کے اس دور میں اپنی جڑوں کو مضبوط کرنے اور مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے اپنی  تاریخ کو بیان کرنا، پڑھنا، لکھنا اور سمجھنا انتہائی ضروری ہے جس نے جدید ہندوستان کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشن ’وراثت بھی، وکاس بھی‘ ہے اور ہندوستان کو ہر شعبے میں عالمی لیڈر بنانا ہے اور آرکائیو کا شعبہ اس سمت بہت اچھا تعاون کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ISFP.jpg

نیتا جی سبھاش چندر بوس کے ذاتی ریکارڈ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا میں محفوظ ہیں اور نیتا جی پورٹل ( http://www.netajipapers.gov.in) اور ابھیلیکھ پٹل (https://www.abhilekh-patal.in/jspui/ ) پر ان تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان ریکارڈس میں ان کے تحریر کردہ خطوط، ان کے والد جناب جانکی ناتھ بوس کی ڈائری، آزاد ہند فوج کے دستاویزات اور ان سے متعلق کئی سرکاری دستاویزات موجود ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KLQ5.jpg

نمائش 16 حصوں پر مشتمل ہے جس میں ان کی پیدائش سے لے کر موجودہ وقت تک کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ ،دستاویزات کے ذریعے ان کی حیات کی ایک جھلک فراہم کرتی ہے، جن میں جانکی ناتھ بوس کی ڈائری، ان کی پیدائش اور ان کے سول سروس امتحان کے نتائج اور بہت سی  اہم چیزیں پیش کی گئی  ہیں ۔ 1920 سے 1940 تک کی جدوجہد کی دہائیوں کو اچھی طرح سے دستاویزی شکل دی گئی  ہے، جو ان کی تقریروں، ان کے مہم جوئی کے سفر اور آزاد ہند فوج کی جدوجہد کے بارے میں بصیرت پیش کرتی ہیں۔ مزید برآں، اس نمائش  میں ایوارڈ ، بھارت رتن  میں تاخیر اور  نیتا جی کو اعزاز سے نوازنے کے لیے وزارت ثقافت کے ذریعے کی گئی کوششوں کو پیش کیا گیا ہے۔ مندرجہ ذیل 16 پینل ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہیں: پیدائش، غیرمعمولی ہنر، فریڈم فائٹرز-I، فریڈم فائٹرز-II، فریڈم فائٹرز-III، بین الاقوامی سرگرمیاں، مضامین اور اسپیچ-I، مضامین اور اسپیچ-II، شجاعت پر مبنی سفر، آزاد ہند فوج (سینا پتی)-I، آزاد ہند فوج (رانی جھانسی رجمنٹ)-II، آزاد ہند فوج (ڈیکوریشن) -III، دہلی چلو، ایک رہسیہ (ایک راز)، بھارت رتن اور سب کی کوششیں۔ یہ نمائش ایک منفرد تجربہ پیش کرتی ہے اور ورچوئل رئیلٹی میں بھی دستیاب ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004SXPJ.jpg

اس وقت نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے رپوزیٹری میں 34.00 کروڑ سے زیادہ صفحات کے پبلک ریکارڈز کا مجموعہ ہے۔ جن میں فائلیں، جلدیں، نقشے، صدر ہند کی طرف سے منظور شدہ بل، معاہدوں، نادر مخطوطات، اورینٹل  ریکارڈ، نجی کاغذات، کارٹوگرافک ریکارڈ، گزٹوں اور گزٹیئرز کا اہم مجموعہ، مردم شماری کے ریکارڈ، اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مباحث ،ممنوعہ لٹریچر، سفری احوال وغیرہ شامل ہیں۔ اورینٹل ریکارڈ کا ایک بڑا حصہ سنسکرت، فارسی اور اُڈیہ میں ہے۔

-----------------------

 

ش ح۔ف ا۔ ع ن

U NO: 5950



(Release ID: 2013364) Visitor Counter : 65