وزارت اطلاعات ونشریات

پوری کے ساحل سمندر پر سدرشن پٹنائک کے ذریعہ بنائے گئے ریت کے مجسمے نے ’’میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے‘‘ مہم کو ایک نیا زاویہ دیا

Posted On: 10 MAR 2024 2:36PM by PIB Delhi

اب جبکہ کہ ’میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے ‘مہم ملک بھر میں زور پکڑ رہی ہے، معروف ریت آرٹسٹ سدرشن پٹنائک نے اڈیشہ  کے پوری ساحل سمندرپر ریت کا مجسمہ بنایا ہے۔ اپنے فن پارے کے توسط سے ، انہوں نے نوجوان اور پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے اور ہماری جمہوریت مضبوط اور مالامال بنانے کی اپیل کی ہے۔

پٹنائک کے فن پارے کی تعریف کرتے ہوئے، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ "یہ نقاشی بظاہر ریت پر کی گئی ہے، لیکن اس کا تاثر ہر ہندوستانی کے ذہن پر نقش ہو رہا ہے"۔ وزیر نے اپنی ایکس پوسٹ میں مزید کہا، "اب جبکہ #MeraPehlaVoteDeshKeliye مہم ملک کے کونے کونے تک پہنچ گئی ہے، اور یہ پہلی مرتبہ ووٹ دینے والوں کو جمہوری عمل کا حصہ بننے کے لیے بے مثال جوش و خروش سے معمور کر رہی ہے، ہم ریت پر کندہ اس مہم کا ایک خوبصورت اظہار ملاحظہ کر رہے ہیں۔"

’میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے‘ مہم ملک کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھی چلائی جا رہی ہے۔ اس پہل قدمی کا بنیادی مقصد نوجوان ووٹروں کو کھل کر ووٹ ڈالنے کے عمل میں شامل کرنا ، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور ملک کی بھلائی کے لیے ووٹ کی اہمیت کا پیغام ان تک پہنچانا ہے۔ یہ پہل قدمی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انتخابات کی اہمیت اور ووٹنگ کے فخر کی علامت ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K8C0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-03-10at14.35.06H8XS.jpeg

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5918



(Release ID: 2013213) Visitor Counter : 56