وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 11 مارچ کو دہلی میں سشکت ناری – وکست بھارت پروگرام میں شرکت کریں گے


وزیر اعظم نمو ڈرون دیدیوں کے ذریعہ زرعی ڈرونس کا مظاہرہ ملاحظہ کریں گے

وزیر اعظم 1000 نمو دیدیوں کو ڈرونس سونپیں گے

وزیر اعظم سیلف ہیلپ گروپوں کو تقریباً 8000 کروڑ  روپے کے بقدر کے بینک قرض اور 2000 کروڑ روپے کےبقدر کے پونجی امدادی فنڈ تقسیم کریں گے

وزیر اعظم لکھ پتی دیدیوں کی عزت افزائی بھی  کریں گے

Posted On: 10 MAR 2024 11:14AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 مارچ کو صبح 10 بجے نئی دہلی میں واقع انڈین ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پوسا  میں سشتک ناری – وکست بھارت پروگرام میں شرکت کریں گے اور نمو ڈرون دیدیوں کے ذریعہ زرعی ڈرون مظاہرہ ملاحظہ کریں گے۔ملک بھر کی 11 مختلف ریاستوں سے نمو ڈرون دیدیاں  بھی بیک وقت اس ڈرون مظاہرے میں شرکت کریں گی۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم 1000 نمو ڈرون دیدیوں کو ڈرون سونپیں گے۔

نمو ڈرون دیدی اور لکھ پتی دیدی جیسی پہل قدمیاں خواتین  خصوصاً دیہی علاقوں کی خواتین کی اقتصادی اختیارکاری اور مالی خودمختاری کو فروغ دینے کی وزیر اعظم  کی تصوریت کا جزو لاینفک ہیں۔ اس تصوریت کو مزید آگے بڑھانے کے لیے، وزیر اعظم اُن لکھ پتی دیدیوں کی عزت افزائی کریں گے جنہوں نے دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی روزی روٹی مشن کی مدد سے کامیابی حاصل کی ہے اور جو سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ اراکین کی ترقی کے لیے انہیں مدد اور ترغیب فراہم کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جی ) کو، ہر ضلع میں  بینکوں کے ذریعہ قائم کردہ بینک لنکیج کیمپوں کے توسط سے رعایتی شرحوں پر تقریباً 8000 کروڑ روپئے بھی تقسیم کریں گے۔ وزیر اعظم سیلف ہیلپ گروپوں کے درمیان تقریبا 2000 کروڑ روپئے کے بقدر کا پونجی امداد ی فنڈ بھی تقسیم کریں گے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5914


(Release ID: 2013142) Visitor Counter : 87