عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ  خواتین کا عالمی دن 2024  منائے گا


’’سول سروس میں خواتین‘‘  کے موضوع پر 8 مارچ، 2024 ء  کو ویبینار  منعقد کیا جائے گا

کھیلوں کے سکریٹری ، خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت  کے سکریٹری اور   صارفین کے امور کے  او ایس ڈی   قومی ویبینار سے خطاب کریں گے  

Posted On: 07 MAR 2024 12:16PM by PIB Delhi

ہر سال 8 مارچ   ، عالمی سطح پر خواتین کے عالمی دن  ( آئی ڈبلیو ڈی )  کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ خواتین کی سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی حصولیابیوں کا جشن منایا جا سکے۔ یہ دن مختلف مسائل ، جو خواتین کو بااختیار بنانے  کی راہ میں حائل ہیں اور صنفی مساوات کے حصول کے لیے ضروری پالیسی اقدامات پر  غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے  ۔

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ  خواتین کے عالمی دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر 8 مارچ ،  2024 ء کو سہ پہر 3 بجے  ’’ سول سروس میں خواتین ‘‘  کے موضوع پر ایک ورچوئل راؤنڈ ٹیبل ویبینار  منعقد کرے گا ۔ اس تقریب میں تمام وزارتوں/محکموں، ریاستی اے آر محکموں اور ضلع کلکٹروں کے افسران شرکت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017NET.jpg

 

ویبینار میں  حکومت ہند کے کھیلوں کے محکمے کی سکریٹری سوجاتا چترویدی  ،  حکومت ہند کی ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی سکریٹری محترمہ انیتا پروین اور حکومت ہند کے صارفین کے امور کے محکمے کی افسر بکار خاص محترمہ ندھی کھرے اہم مقررین  ہوں گی ۔

 

***************

 

 (ش ح –ف ا   - ع ا )

U. No. 5778



(Release ID: 2012149) Visitor Counter : 69