وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے کولکتہ کے مغربی بنگال میں، 15400 کروڑ روپے کی مالیت کے متعدد کنکٹی وٹی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
اسپلانیڈ - ہاوڑہ میدان میٹرو روٹ پر میٹرو کی سواری کی؛ کولکتہ میں بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو
یہ ایک قابل فخر لمحہ ہےکہ ہاوڑہ میدان-اسپلانیڈ میٹرو سیکشن پر، ہمارے ملک میں کسی بھی بڑے دریا میں زیر آب میٹرو ٹرانسپورٹیشن کی پہلی سرنگ ہے: وزیر اعظم
Posted On:
06 MAR 2024 1:29PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کولکتہ میں، 15400 کروڑ روپے مالیت کے متعدد کنکٹی وٹی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ شہری نقل و حرکت کے شعبے کو پورا کرنے والے ترقیاتی منصوبوں میں، میٹرو ریل اور ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے تمام میٹرو پروجیکٹوں کا جائزہ لیا اور اسپلانیڈ - ہاوڑہ میدان میٹرو روٹ پر میٹرو کی سواری کی، جو کولکتہ میں ہندوستان کی پہلی زیر آب میٹرو ہے۔ انہوں نے اپنے میٹرو سفر میں شرمکوں اور اسکولی بچوں سے بھی بات چیت کی۔
ایکس پر پوسٹس کی گئی ایک سیریز میں، وزیر اعظم نے کہا:
‘‘میٹرو کا سفر، ان نوجوانوں کی صحبت اور اس پروجیکٹ پر کام کرنے والوں کی بدولت یادگار بنا۔ ہم نے دریائے ہگلی کے نیچے سرنگ سے بھی سفر کیا’’۔
‘‘یہ کولکتہ کے لوگوں کے لیے بہت ہی خاص دن ہے ،کیونکہ شہر کے میٹرو نیٹ ورک میں نمایاں توسیع ہوئی ہے۔ کنکٹی وٹی کو فروغ ملے گا اور ٹریفک کا رش کم ہو جائے گا۔ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ ہاوڑہ میدان-اسپلانیڈ میٹرو سیکشن میں، ہمارے ملک میں کسی بھی بڑے دریا میں زیر آب میٹرو ٹرانسپورٹیشن کی پہلی سرنگ ہے۔
‘‘کولکتہ میٹرو کے یادگار لمحات۔ میں جن شکتی کے سامنے سر تسلیم خم کرتا ہوں اور نئے جوش اور جذبے کے ساتھ ان کی خدمت کرتا رہوں گا۔
اس موقع پر مغربی بنگال کے گورنر جناب سی وی آنند بوس اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
پس منظر
شہری نقل و حرکت میں آسانی کو یقینی بنانے کے مواقع کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کولکتہ میٹرو کے ہاوڑہ میدان - اسپلانیڈ میٹرو سیکشن، کاوی سبھاش - ہیمانتا مکوپادھیائے میٹرو سیکشن، تراتلا - ماجرہاٹ میٹرو سیکشن (جوکا - اسپلانیڈ لائن کا حصہ)، روبی ہال کلینک سے رام واڑی تک کے ٹکڑے سےپونے میٹرو؛ ایس این جنکشن میٹرو اسٹیشن سے تریپونیتھورا میٹرو اسٹیشن تک کوچی میٹرو ریل فیز I توسیعی منصوبہ (مرحلہ آئی بی ) ؛ آگرہ میٹرو کا تاج ایسٹ گیٹ سے منکمیشور تک کا حصہ؛ اور دہلی-میرٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور کے دہائی-مودی نگر (شمالی) سیکشن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ان حصوں پر ٹرین خدمات کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وزیر اعظم نے پمپری چنچواڈ میٹرو -نگڈی کے درمیان پونے میٹرو ریل پروجیکٹ مرحلہ ایک کی توسیع کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔
یہ حصے سڑکوں پر ٹریفک کو کم کرنے میں مدد کریں گے اور ہموار، آسان اور آرام دہ رابطہ فراہم کریں گے۔ کولکتہ میٹرو کے ہاوڑہ میدان - اسپلانیڈ میٹرو سیکشن پر، ہندوستان کی پہلی زیر آب ریل آمدورفت کی سرنگ ہے۔ ہاوڑہ میٹرو اسٹیشن، ہندوستان کا سب سے گہرا میٹرو اسٹیشن ہے نیز، تراتلا - ماجرہاٹ میٹرو سیکشن پر آج جس کا افتتاح کیا گیا، ماجر ہاٹ میٹرو اسٹیشن، ریلوے لائنوں، پلیٹ فارمز اور نہر کے درمیان ایک منفرد ایلیویٹڈ میٹرو اسٹیشن ہے۔ آگرہ میٹرو کے سیکشن کا آج افتتاح کیا گیا ہے، جو تاریخی سیاحتی مقامات سے رابطے میں اضافہ کرے گا۔ آر آر ٹی ایس سیکشن سے این سی آر میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-5736
(Release ID: 2011897)
Visitor Counter : 81
Read this release in:
Khasi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam