وزارات ثقافت
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کل 94 نامور فنکاروں کو 2022 اور 2023 کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈز (اکادمی پراسکر) سے نوازیں گی
Posted On:
05 MAR 2024 6:37PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو موسیقی، رقص، ڈرامہ، فوک اور قبائلی فنون، کٹھ پتلی اور اس سے منسلک تھیٹر آرٹ فارم کی شکل میں پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں 94 نامور فنکاروں کو 2022 اور 2023 کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈز (اکادمی پرسکار) (دو مشترکہ ایوارڈ) سے نوازیں گی۔ ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی؛ قانون و انصاف (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال؛ ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب گووند موہن اور سنگیت ناٹک اکادمی کے چیئرمین ڈاکٹر سندھیا پوریچا بھی مذکورہ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گی۔
سال 2022 اور 2023 کے اکادمی ایوارڈز کے علاوہ، صدر جمہوریہ ہند اس تقریب میں 7 نامور فنکاروں کو سنگیت ناٹک اکادمی فیلوشپ (اکادمی رتن) بھی دیں گی (ایک مشترکہ رفاقت)۔ سنگیت ناٹک اکادمی فیلوشپ (اکادمی رتن) پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں نامور فنکاروں کو ان کی پرفارمنگ آرٹ فارم میں غیر معمولی شراکت کے لیے دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ اکادمی کی فیلوشپ ایک انتہائی باوقار اور نادر اعزاز ہے، جو کسی بھی وقت 40 تک محدود ہے۔
اکادمی ایوارڈز 1952 سے عطا کیے جا رہے ہیں۔ یہ اعزازات نہ صرف اعلیٰ ترین معیار اور کارنامے کی علامت ہیں، بلکہ مسلسل انفرادی کام اور شراکت کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔ اکادمی فیلو کے اعزاز میں 3,00,000/- روپے (تین لاکھ روپے) کی پرس رقم ہوتی ہے جبکہ اکادمی ایوارڈ میں 1,00,000/- (ایک لاکھ روپے) کے علاوہ ایک تامرا پترا اور انگاوسترم بھی شامل ہوتا ہے۔
2022 اور 2023 کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی فیلوشپ اور ایوارڈز کے لیے منتخب فنکاروں کی فہرست کے لیےیہاں کلک کریں۔
**********
ش ح ۔ا م۔م ص۔
U:5703
(Release ID: 2011736)
Visitor Counter : 82