مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مواصلات کے وزیر اشونی ویشنو نے سائبر جرائم اور مالیاتی دھوکہ دہی میں ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فریقوں کے درمیان تال میل کے لیے ٹیلی کام محکمے کے ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ( ڈی آئی پی ) کا آغاز کیا
دھوکہ دہی سے متعلق مشتبہ کمیونیکیشن کی رپورٹ درج کرنے کے لیے سنچار ساتھی پورٹل (https://www.sancharsaathi.gov.in) پر ’ چکشو ‘ (चक्षु) سہولت کا آغاز
مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ ٹولز شہریوں کو مشتبہ دھوکہ دہی والے کمیو نیکیشن کی سرگرم طریقے سے اطلاع دینے کے لحاظ سے با اختیار بنانے والی اہم پہل ہے
ٹیلی کام محکمہ شہریوں کی سائبر جرائم اور مالی دھوکہ دہی کے لیے ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد کرنے کے لیے سنچار ساتھی پر مشتبہ دھوکہ دہی کمیونیکیشن کی سرگرم طریقے سے رپورٹ درج کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے
Posted On:
04 MAR 2024 7:47PM by PIB Delhi
مواصلات، ریلوے اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوسنگھ چوہان کی موجودگی میں محکمہ ٹیلی مواصلات ( ڈی او ٹی ) کے ’ ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ( ڈی آئی پی ) ‘ کا آغاز کیا اور شہریوں کو سنچار ساتھی پورٹل (https://sancharsaathi.gov.in) پر مشتبہ دھوکہ دہی پر مبنی کمیونکیشن کی سرگرم طریقے سے رپورٹ دینے کے لحاظ سے با اختیار بنانے کے لیے ایک اہم پہل ’ چکشو (चक्षु) ‘ سہولت شروع کی ۔
اس موقع پر، مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت محفوظ بھارت پروجیکٹ کے تحت تین سطحوں پر - قومی، تنظیمی اور انفرادی طور پر سائبر فراڈ کو روکنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی مواصلات کے محکمے نے بیداری پھیلانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں تاکہ شہری اپنی شکایات کے ازالے کے لیے ، اس طرح کے ٹولز کا استعمال کر سکیں اور ساتھ ہی سائبر فراڈ سے بھی محفوظ رہ سکیں۔ جناب ویشنو نے ، اس سلسلے میں ’’سنچار ساتھی ‘‘ پورٹل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایسے حملوں سے کامیابی سے نمٹنے میں مدد ملی ہے ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ آج لانچ ہوئے دو پورٹلز- ڈی آئی پی اور چکشو کے ساتھ مل کر ، یہ ٹولز کسی بھی قسم کے سائبر سیکورٹی کے خطرے کو روکنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کریں گے۔
مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان نے ڈی او ٹی کی کوششوں کی ستائش کی ، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سائبر سیکورٹی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی پروجیکٹوں کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھوکہ دہی کےنئے اور ابھرتے ہوئے معاملات سے نمٹنے کے لیے ، اس طرح کے بہت سے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔
ٹیلی کام سکریٹری ڈاکٹر نیرج متل نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ یہ دو نئے پورٹل ہر شہری کے ڈیجیٹل اثاثوں کو سائبر سیکورٹی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک اور قدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹولز کسی بھی قسم کے دھوکہ دہی اور مواصلاتی نظام کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد کریں گے۔
ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ( ڈی آئی پی ) :
ٹیلی مواصلات کے محکمے کے ذریعہ تیار کردہ ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ( ڈی آئی پی ) ریئل ٹائم انٹیلی جنس شیئرنگ، معلومات کے تبادلے اور متعلقہ فریقوں یعنی ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز ( ٹی ایس پیز ) ، قانون نافذ کرنے والے اداروں ( ایل ای اے ) ، بینکوں اور مالیاتی اداروں ( ایف آئیز ) ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، شناختی دستاویز جاری کرنے والے حکام وغیرہ کے درمیان رابطہ کاری کے لیے ایک محفوظ اور مربوط پلیٹ فارم ہے۔ پورٹل میں ٹیلی مواصلات وسائل کے غلط استعمال کے طور پر پائے جانے والے کیسز کے بارے میں بھی معلومات موجود ہیں۔ مشترکہ معلومات ، ان کے متعلقہ ڈومینز میں فریقوں کے لیے مفید ہو سکتی ہیں۔
یہ متعلقہ فریقوں کی کارروائی کے لیے سنچار ساتھی پورٹل پر شہریوں کی جانب سے شروع کی گئی درخواستوں کے لیے بیک اینڈ ریپوزٹری کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
ڈی آئی پی محفوظ کنیکٹیویٹی سے متعلق فریقوں کے لیے قابل رسائی ہے اور متعلقہ معلومات کو ان کے متعلقہ رول کی بنیاد پر شیئر کیا جاتا ہے۔ مذکورہ پلیٹ فارم شہریوں کے لیے قابل رسائی نہیں ہے۔
سنچار ساتھی پورٹل پر چکشو (चक्षु) کی سہولت:
چکشو (चक्षु) ڈی او ٹی کے سنچار ساتھی پورٹل پر پہلے سے دستیاب شہریوں پر مبنی سہولیات میں تازہ ترین اضافہ ہے۔ ’چکشو ‘شہریوں کو کے وائی سی ایکسپائری یا بینک کھاتے /پیمنٹ والیٹ/سم/گیس کنکشن/بجلی کنکشن ، سیکسٹورشن ، سرکاری افسر / رشتہ دار کے طور پر پیسے بھیجنے جیسی دھوکہ دیہی کے ارادے سے کی گئی کال ، ایس ایم ایس یا واٹس ایپ پر موصول مشتبہ دھوکہ دہی پر مبنی کمیونکیشن کی رپورٹ درج کرانے ، ٹیلی مواصلات محکمے کے ذریعے سبھی موبائل نمبروں کو بند کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔
اگر کوئی شہری پہلے سے ہی سائبر جرائم یا دھوکہ دہی کا شکار ہے تو اسے حکومت ہند کے سائبر جرائم ہیلپ لائن نمبر 1930 یا ویب سائٹ https://www.cybercrime.gov.in پر رپورٹ درج کرانے کی صلاح دی جاتی ہے ۔
سہولیات ، جو پہلے سے ہی سنچار ساتھی پورٹل (https://sancharsaathi.gov.in) پر دستیاب ہیں :
- اپنے نام پر جاری کئے گئے موبائل کنکشن کو جاننا اور کنکشن منقطع کرانے کے لیے ، ان موبائل کنکشن کی اطلاع دینا ، جن کی یا تو ضرورت نہیں ہے ، یا ان کے ذریعے نہیں لیے گئے ہیں ۔
- چوری / گم ہوئے موبائل ہینڈ سیٹ کو بلاک کرنا اور اس کا پتہ لگانے کے لیے رپورٹ درج کرنا ۔
- نئی / پرانی ڈیوائس خریدتے وقت موبائل ہینڈ سیٹ کی تفصیلات پتہ کرنا ۔
- کالنگ لائن شناخت کے طور پر ، بھارتی ٹیلیفون نمبر کے ساتھ آنے والی بین الاقوامی کال کی رپورٹ درج کرنا ۔
- لائسنس یافتہ وائر لائن انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی تفصیلات کی جانچ کرنا ۔
ٹیلی مواصلات کے محکمے کے مختلف اقدامات کے نتائج:
کل وزیٹر
|
4 Cr+
|
منقطع کئے گئے کل جعلی کنکشن
|
59 لاکھ
|
صارف کی رائے کی بنیاد منقطع کئے گئے موبائل کنکشن
|
23 لاکھ
|
ایک حد سے زیادہ ہونے پر منقطع کئے گئے موبائل کنکشن
|
17 لاکھ
|
ایل ای اے ، بینکوں، آئی آر سی ٹی سی وغیرہ سے ملے ان پٹ کی بنیاد پر منقطع کئے گئے موبائل کنکشن
|
4 لاکھ
|
منقطع کئے گئے کل کنکشن
|
1 کروڑ+
|
سائبر جرائم میں شامل ہونے کی وجہ سے بلاک کئے گئے کل ہینڈ سیٹ
|
1.5 لاکھ
|
بلاک لسٹ کئے گئے پی او ایس
|
71 ہزار
|
درج کی گئیں ایف آئی آر
|
365+
|
صارف کی درخواست کی بنیاد پر بلاک کئے گئے کل ہینڈ سیٹ
|
14 لاکھ
|
پتہ لگائے گئے کل ہینڈ سیٹس اور ریاستی حکومتوں کو دی گئی معلومات
|
7 لاکھ
|
واٹس ایپ کے ساتھ پی او سی - کل اکاؤنٹس بند کئے گئے
|
3 لاکھ
|
بینکوں/پیمنٹ والیٹس کے ذریعے کی گئی کارروائی - منجمد کئے گئے کھاتے
|
10 لاکھ
|
بھارتی شہریوں کا کل پیسہ بچایا گیا
|
ایک ہزار کروڑ
|
ڈی آئی پی اور ’چکشو ‘ سہولت کا آغاز شہریوں کو بااختیار بنانے اور ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے ڈی او ٹی کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔ چوکسی کے ساتھ رپورٹنگ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اور مشتبہ دھوکہ دہی پر مبنی کمیونکیشن کے خلاف فعال اقدامات کرتے ہوئے، ڈی او ٹی ہر شہری کے مفادات اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے وقف ہے۔
************
(ش ح –ف ا - ع ا )
U. No. 5681
(Release ID: 2011569)
Visitor Counter : 104