وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے اڈیشہ کے سابق وزیر اعلیٰ بیجو پٹنائک کے یوم پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
Posted On:
05 MAR 2024 9:44AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ کے سابق وزیر اعلیٰ بیجو پٹنائک کو ،ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
جناب مودی نے کہا کہ عظیم شخصیت بیجو پٹنائک جی کی صاحب بصیرت قیادت اور ناقابل تسخیر جذبہ نسلوں کو تحریک دیتے رہیں گے ۔
ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا :
’’ میں عظیم شخصیت بیجو پٹنائک جی کے یوم پیدائش پر ، انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ ان کی صاحب بصیرت قیادت اور نا قابل تسخیر جذبہ نسلوں کو تحریک دیتے رہیں گے ۔ ہمارے ملک کے لیے ، ان کی خدمات اور ترقی کے تئیں ان کا غیر متزلزل عزم مثالی ہیں ۔ آج اس خاص موقع پر چنڈی کھول میں مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح کے لیے اڈیشہ کے لوگوں کے درمیان موجود رہنے کا منتظر ہوں ۔ میں ، ایک @BJP4Odishaعوامی ریلی سے خطاب بھی کروں گا ۔ ‘‘
******************************
(ش ح –ف ا - ع ا )
U. No. 5668
(Release ID: 2011486)
Visitor Counter : 87
Read this release in:
Hindi
,
English
,
Marathi
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam
,
Malayalam