وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے عالمی یوم جنگلی حیات کے موقع پر جنگلی جانوروں سے محبت کرنے والے افراد کو مبارکباد دی

Posted On: 03 MAR 2024 9:46AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عالمی یوم جنگلی حیات (ورلڈ وائلڈ لائف ڈے)  کے موقع پر جنگلی جانوروں سے محبت کرنے والے افراد کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے کرۂ ارض پر زندگی کے حیرت انگیز تنوع کا جشن منانے اور اس تنوع کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کا  دن ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’عالمی یوم جنگلی حیات کے موقع پر جنگلی جانوروں سے محبت کرنے والے افراد کو مبارکباد۔ یہ ہمارے کرۂ ارض پر زندگی کے حیرت انگیز تنوع کا جشن منانے اور اس کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔ میں ان تمام لوگوں کی بھی تعریف کرتا ہوں جو ہمہ گیر طریقوں کو اپنانے میں سب سے آگے ہیں، اور جنگلی جانوروں کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔‘‘

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5617



(Release ID: 2011038) Visitor Counter : 72