وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں سڑک حادثہ میں ہوئے جانی اتلاف پر افسوس کا اظہار کیا

Posted On: 29 FEB 2024 10:11AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری ضلع میں ایک سڑک حادثہ میں ہوئے جانی  اتلاف پر گہرے رنج و غم  کا اظہار کیا ہے۔

جناب مودی نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

          ‘‘مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں ہوا سڑک حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندان کے ساتھ  میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ایشور ان کو اس مشکل وقت میں صبر جمیل عطاکرے۔ اس کے ساتھ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مدد میں مصروف ہے۔ PM@narendramodi’’

***

ش ح۔  ع م ۔ ک ا


(Release ID: 2010013) Visitor Counter : 83