وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ - منشیات کی روک تھام کے بیوروکا سمندر میں منشیات کے خلاف آپریشن

Posted On: 28 FEB 2024 9:41AM by PIB Delhi

سمندر میں ایک مربوط آپریشن میں، ہندوستانی بحریہ اورمنشیات کی روک تھام کے بیورو (این سی بی) نے تقریباً 3300 کلوگرام ممنوعہ کھیپ (3089 کلوگرام چرس، 158 کلوگرام میتھمفیٹامین، 25 کلوگرام مورفین) لے جانے والے ایک مشکوک جہاز کو پکڑا۔

ہندوستانی بحریہ کے سمندری نگرانی والے طیارے سے موصول ہونے والی خفیہ معلومات کی بنیاد پر جو این سی بی کے ان پٹ سے تصدیق شدہ تھی،آئی این جنگی جہاز پر تعینات ایک مشن  کومشتبہ جہاز کو روکنے کی ذمہ داری سونپی جو کہ بڑی مقدار میں ممنوعہ کھیپ کے ساتھ ہندوستانی بحری حدود کے راستے میں تھا۔آئی این بحری جہاز نے کامیابی کے ساتھ سمندر میں مشکوک کشتی کو تلاش  اور پتہ لگاکر اسے روکا۔

کشتی پر بورڈنگ آپریشنز کے نتیجے میں حالیہ دنوں میں مقدار کے لحاظ سے منشیات کی سب سے بڑی ضبطی عمل میں ا ٓئی ۔ اس کے بعد،آئی این جنگی جہاز کے ذریعہ کشتی کو عملے اور ممنوعہ اشیاء کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے حوالے کرنے کے لیے قریب ترین ہندوستانی بندرگاہ پر لے جایا گیا۔

یہ آپریشن نہ صرف ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء کی مقدار اور قیمت کے لحاظ سے اہم ہے، بلکہ منشیات کی اسمگلنگ کے غیر قانونی راستوں کو روکنے کے لیے ہندوستانی بحریہ اور این سی بی کے درمیان مشترکہ کوششوں کو بھی نمایاں کرتا ہے، جو مکران کے ساحل سے نکلتے ہیں اورآئی او آرکے مختلف ممالک کی طرف جاتے ہیں۔

کامیاب مربوط مشن سمندروں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے وسیلے، خاص طور پر ہندوستان کے سمندری پڑوس میں استعمال کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے میں ہندوستانی بحریہ کے مضبوط عزم اور عہدبستگی کی تصدیق کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AntiNarcoticsOpsQYEI.JPG

************

ش ح۔ف ا۔ف ر

 (U: 5448)


(Release ID: 2009647) Visitor Counter : 85