نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ’میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے‘ مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی
Posted On:
27 FEB 2024 2:55PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج سبھی سے ’میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے‘ مہم میں شامل ہونے اور نوجوان ووٹروں کو اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے کی ترغیب دینے کی اپیل کی۔
ایک ایکس پوسٹ میں،جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ’میرا پہلا ووٹ دیش کے لیے‘ ترانہ مشترک کیا۔
اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا:
’’ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب @narendramodi جی نے اپنے حالیہ من کی بات کے خطاب میں ایک واضح اپیل کی تھی اور جبکہ قوم جمہوریت کے اپنے سب سے بڑے تہوار کی تیاری کر رہی ہے،میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ #MeraPehlaVoteDeshKeLiye مہم میں شامل ہوں اور نوجوان ووٹروں کی حوصلہ افزائی کریں اورجس سے وہ اپنے جمہوری حق استعمال کرسکیں۔
یہاں یہ رہا، ابھی#MeraPehlaVoteDeshKeLiye ترانہ دیکھیں اور اسے سب کے ساتھ مشترک کریں۔
آئیے مہم کو اپنے انداز اورطرزسے آگے بڑھاتے ہیں۔
آئیے اس ذمہ داری کو قبول کریں اور آن لائن اپنی اجتماعی آواز کی طاقت کا جشن منائیں۔
@mygovindia اور کالجوں میں!‘‘
************
ش ح۔ ح ا۔ن ع
U. No.5414
(Release ID: 2009392)
Visitor Counter : 79