وزارت اطلاعات ونشریات

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے فِکّی کے قومی کنکلیو سے خطاب کیا


صنعت کے رہنماؤں کو ان لوگوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنی چاہیے جو ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں: جناب ٹھاکر

عالمی سطح پر کی جانے والی کُل ڈیجیٹل ادائیگیوں کا 46فیصد ہندوستان میں کیا جاتا ہے: جناب ٹھاکر

Posted On: 27 FEB 2024 2:54PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج فِکّی کے قومی کانکلیو سے خطاب کیا۔وکست بھارت ایٹ 2047 :وکست بھارت اینڈ انڈسٹری کے موضوع پر  اظہار خیال کرتے ہوئےجناب ٹھاکر نے سب سے پہلے ٹیکس دہندگان  کے تئیں تشکر کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ ایماندار ٹیکس دہندگان کی وجہ سے ہی حکومت  ٹیکس کے ذریعے وصول کی گئی رقم کا پائی پائی سماجی سیکٹر کی جانب  براہ راست منتقل کرنے کے قابل ہوئی ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ پہلے جب مختص رقم کا صرف ایک حصہ مطلوبہ مستفیدین تک پہنچتا تھا، آج حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ جاری کی گئی تمام رقم مستحقین  تک براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں پہنچے۔

یو پی آئی کو اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے حکومت کے عزم کی ایک مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جب یو پی آئی شروع کیا گیا تھا تو اس کی کارکردگی کے بارے میں بہت سے شکوک و شبہات تھے، لیکن آج یو پی آئی سماج کے تمام طبقات اور ملک کے تمام کونوں میں پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ‘‘آج دنیا میں تمام ڈیجیٹل ادائیگیوں کا 46 فیصد ہندوستان میں کیا جاتا ہے اور دنیا ہماری تکنیکی مہارت کے لیے ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔’’

غریبوں کی زندگی کو بہتر بنانے  کے لیے حکومت کی اہم کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیرموصوف  نے کہا کہ 40 ملین گھر، 100 ملین بیت الخلاء، 100 ملین سے زیادہ ایل پی جی سلنڈر فراہم کیے گئے ہیں جبکہ 130 ملین سے زیادہ نل  کنکشن کے ذریعے  پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔ آیوشمان بھارت کے 600 ملین سے زیادہ مستفید ہیں اور 800 ملین سے زیادہ لوگ مفت راشن حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دس سالوں میں ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر حکومت کی توجہ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ قومی شاہراہ کی تعمیر 90 ہزار کلومیٹر سے بڑھ کر 150 ہزار کلومیٹر ہو گئی ہے، ہوائی اڈوں کی تعداد 74 سے بڑھ کر 150 ہو گئی ہے، ایمس کی تعداد  7 سے بڑھ کر 23 ہو گئی ہے اور آئی آئی ٹی کی تعداد 12 سے  بڑھ کر 19  ہو گئی ہے  اور دیہی سڑکوں کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔ اس  کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات نے ہندوستان کو آج دنیا کی سرکردہ  پانچ معیشتوں میں جگہ دی ہے۔

ملک کو ایک مضبوط اور قابل قیادت دینے کا سہرا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ آج بیرون ملک ہندوستانی پاسپورٹ کے وزن میں اضافہ ہوا ہے اور بھارت تنازعہ سے دوچار ملکوں کے تنازعات کو حل کرنے اور ان ملکوں سے اپنے شہریوں سے باہر نکالنے میں  نمایاں رول ادا کیا ہے ۔

جناب ٹھاکر نے کہا کہ جب کہ زرعی شعبے میں حکومت نے لاگت کے علاوہ 50 فیصد کے وعدے کو پورا کیا ہے، آج گھریلو صنعتیں حکومت کی مدد سے تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں حکومت نے ایسی بنیاد رکھی ہے جو 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر گامزن کر دے گی۔

وزیر موصوف نے ہمارے صنعت کے لیڈروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے اور ہندوستان کی صلاحیتوں اور قابلیت سے فائدہ اٹھانے کے ملکوں  کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کی تلقین کی جو کہ ہندوستان کو ایک وکست  بھارت میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

***

ش ح۔  م ع ۔ ک ا



(Release ID: 2009391) Visitor Counter : 58