وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 22 اور 23 فروری کو گجرات اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم گجرات میں تقریبا 55,500 کروڑ روپےسے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کوقوم کے نام وقف کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور کام کاج کا آغاز کریں گے
وزیر اعظم ،کاکراپار ایٹمی پاور اسٹیشن میں دو نئے پریشرائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹر قوم کو وقف کریں گے:کے اے پی ایس-3اور کے اے پی ایس-4
گجرات میں سڑک، ریل، توانائی، صحت، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، شہری ترقی، پانی کی فراہمی، سیاحت سے جڑے شعبوں کو بڑا فروغ ملے گا
وزیر اعظم وڈودرا ممبئی ایکسپریس وے اور بھارت نیٹ فیز II پروجیکٹ کے اہم حصوں کو قوم کے نام وقف کریں گے
وزیر اعظم نوساری میں پی ایم متر پارک کی تعمیر کے لیے کام کاج کا آغاز کریں گے
وزیر اعظم امباجی میں رنچھاڑیہ مہادیو مندر اور جھیل کی ترقی کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم احمد آباد میں گجرات کوآپریٹوملک مارکیٹنگ فیڈریشن کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم مہسانہ کے والیناتھ مہادیو مندر میں پوجا اور درشن کریں گے
وارانسی اور اس سے ملحقہ علاقوں کو تبدیل کرنے کے ایک اور قدم کی شکل میں ، وزیر اعظم 13,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے
وارانسی میں سڑک، صنعت، سیاحت، ٹیکسٹائل، صحت کے شعبوں کو زبردست فروغ ملے گا
وزیر اعظم سنت گرو رویداس جنم استلی میں پوجا اور درشن کریں گے
وزیر اعظم بی ایچ یو کےسوتنترتا سبھاگر میں تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کریں گے
Posted On:
21 FEB 2024 11:41AM by PIB Delhi
وزیر اعظم 22 اور 23 فروری 2024 کو گجرات اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے۔
22 فروری کو، صبح تقریباً 10:45 بجے، احمد آباد میں، وزیر اعظم گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریباً 12:45 بجے، وزیر اعظم مہسانہ پہنچیں گے اور والیناتھ مہادیو مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔تقریباً 1 بجے، وزیر اعظم تربھ، مہسانہ میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ 8,350 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گےاورقوم کو وقف کریں گے۔ تقریباً 4:15 بجے، وزیر اعظم نوساری پہنچیں گے، جہاں وہ تقریباً 24,700 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے کام کا آغاز کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ شام تقریباً 6:15 بجے، وزیر اعظم، کاکراپار ایٹمک پاورا سٹیشن کا دورہ کریں گے۔
23 فروری کو، وزیر اعظم سوتنترسبھاگار، بی ایچ یو، وارانسی میں سنسد سنسکرت پرتیوگیتا کے فاتحین میں انعامات کی تقسیم کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ صبح 11:15 بجے، وزیر اعظم سنت گرو روی داس جنم استھلی میں پوجا اور درشن کریں گے۔ صبح 11:30 بجے، وزیر اعظم سنت گرو روی داس کے 647 ویں یوم پیدائش کی یاد میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ دوپہر 1:45 بجے، وزیر اعظم ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ وارانسی میں 13,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم گجرات میں
وزیر اعظم گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جی سی ایم ایم ایف کی گولڈن جوبلی تقریب نریندر مودی اسٹیڈیم، موٹیرا، احمد آباد میں منعقد ہوگی جس میں 1.25 لاکھ سے زیادہ کسانوں کی شرکت متوقع ہے۔جی سی ایم ایم ایف کوآپریٹیو کی لچک، ان کے کاروباری جذبے اور کسانوں کے مضبوط عزم کا ثبوت ہے، جس نے امول کو دنیا کے مضبوط ترین ڈیری برانڈز میں سے ایک بنا دیا ہے۔
گجرات کے مہسانہ اور نوساری میں وزیراعظم دو عوامی تقریبات کے دوران پورے گجرات میں سڑک، ریل، توانائی، صحت، انٹرنیٹ کنکٹی وٹی، دیہی ترقی، پانی کی سپلائی، سیاحت، پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور قبائلی ترقی جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کرنے والے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
تربھ، مہسانہ میں عوامی تقریب میں، وزیر اعظم بھارت نیٹ فیز-II - گجرات فائبر گرڈ نیٹ ورک لمیٹڈ سمیت اہم پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے، جو 8000 سے زیادہ گرام پنچایتوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کریں گے۔ان میں مہسانہ اور بناسکانٹھا کے اضلاع میں ریل لائن کو دوگنا کرنے، گیج کی تبدیلی، نئی براڈ گیج لائن کے متعدد پروجیکٹ؛ کھیڑا، گاندھی نگر،احمد آباد، اورمہسانہ میں متعدد سڑک کے منصوبے؛گاندھی نگر میں گجرات بائیو ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی مرکزی تعلیمی عمارت؛ بناسکانٹھا میں پانی کی فراہمی کے متعدد پروجیکٹ شامل ہیں۔
پروگرام کے دوران، وزیر اعظم آنند ضلع میں نئے ضلعی سطح کے اسپتال اور آیورویدک اسپتال سمیت کئی اہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ان میں بناسکانٹھا کے امباجی علاقے میں رنچھاڈیا مہادیو مندر اور جھیل کی ترقی؛ گاندھی نگر، احمد آباد، بناسکانٹھا، اور مہسانہ میں متعدد سڑک کے منصوبے؛ ایئر فورس اسٹیشن، ڈیسا کا رن وے؛ احمد آباد میں انسانی اور حیاتیاتی سائنس گیلری؛ گفٹ سٹی میں گجرات بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر(جی بی آر سی)کی نئی عمارت، گاندھی نگر، احمد آباد اور بناس کانٹھا میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے متعدد پروجیکٹس شامل ہیں ۔
نوساری میں منعقد ہونے والی ایک عوامی تقریب میں، وزیر اعظم وڈودرا ممبئی ایکسپریس وے کے متعدد پیکجوں اور بھڑوچ، نوساری، ولساڈ میں متعدد سڑک کے منصوبے؛ تاپی میں دیہی پینے کے پانی کی فراہمی کا منصوبہ؛ بھڑوچ میں زیر زمین پانی نکاسی کا منصوبہ سمیت کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم نوساری میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اور اپیرل (پی ایم متر) پارک کی تعمیر کے لیے کام کاج کا آغاز بھی کریں گے۔
پروگرام کے دوران، وزیر اعظم بھڑوچ-داہیج تک رسائی کنٹرول ایکسپریس وے کی تعمیر، ودودرامیں ایس ایس جی اسپتال میں متعدد منصوبے ؛ ودودرا میں علاقائی سائنس مرکز؛ سورت، ودودرا اور پنچ محل میں ریلوے گیج کی تبدیلی کے منصوبے؛ بھڑوچ، نوساری اور سورت میں متعدد سڑک کے منصوبے؛ ولساڈ میں پانی کی فراہمی کی کئی اسکیمیں، اسکول اور ہاسٹل کی عمارت اور نرمدا ضلع میں دیگرپروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
وزیراعظم سورت میونسپل کارپوریشن، سورت اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈریم سٹی کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم ،کاکراپار ایٹمک پاورا سٹیشن (کے اے پی ایس)کی یونٹ 3 اور یونٹ 4 میں دو نئے پریشرائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹر (پی ایچ ڈبلیو آر) قوم کو وقف کریں گے۔ نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این پی سی آئی ایل) کے ذریعہ22,500 کروڑروپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کئے گئےکے اےپی ایس-3اورکے اے پی ایس-4 منصوبوں کی مجموعی صلاحیت 1400 (700*2) میگاواٹ ہے اور یہ سب سے بڑے مقامی پی ایچ ڈبلیو آر ہیں۔یہ اپنی نوعیت کے پہلے ری ایکٹر ہیں جن کا جدید ترین حفاظتی خصوصیات کے ساتھ دنیا کے بہترین ری ایکٹروں سے موازنہ کر سکتے ہیں۔یہ دونوں ری ایکٹر مل کر ہر سال تقریباً 10.4 بلین یونٹ صاف بجلی پیدا کریں گے اور گجرات، مہاراشٹر، ایم پی، چھتیس گڑھ، گوا اور دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو جیسی متعدد ریاستوں کے صارفین کو فائدہ پہنچائیں گے۔
وزیرا عظم وارانسی میں
وزیر اعظم نے 2014 سے سڑک، ریل، ہوا بازی، سیاحت، تعلیم، صحت، پینے کا پانی، شہری ترقی، اور صفائی جیسے اہم شعبوں کو پورا کرنے والے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو شروع کرکے وارانسی اور اس کے ملحقہ علاقوں کو تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس سمت میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے، وزیر اعظم وارانسی میں 13,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وارانسی کی روڈ کنیکٹیویٹی کو مزید بڑھانے کے لیے،وزیر اعظم این ایچ-233 کے گھگھرا-پل- وارانسی سیکشن کو چار لین کرنے، این ایچ-56 کے سلطان پور- وارانسی سیکشن کی چار لیننگ، پیکیج-1،این ایچ-19 کے وارانسی-اورنگ آباد سیکشن کے فیز-1 کی چھ لیننگ؛این ایچ-35 پر، پیکج-1 وارانسی-ہنومانا سیکشن کی چار لیننگ؛ اور وارانسی- جونپور ریل سیکشن پر بابت پور کے قریب آر اوبی سمیت متعدد سڑکوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ وارانسی-رانچی-کولکتہ ایکسپریس وے پیکیج-1 کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
خطے میں صنعتی ترقی کو تحریک دینے کے لیے،وزیر اعظم سیواپوری میں ایچ پی سی ایل کے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ ،یو پی ایس آئی ڈی اے ایگرو پارک کرکھیاون میں بناس کاشی سنکول ملک پروسیسنگ یونٹ؛یو پی ایس آئی ڈی اے ایگرو پارک، کرکھیاون میں مختلف بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے کام اور بُنکروں کے لیے سلک فیبرک پرنٹنگ کے مشترکہ سہولت سینٹرکا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم وارانسی میں متعدد شہری ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے جن میں رمنا میں این ٹی پی سی کے شہری فضلے سے چارکول پلانٹ، سس-ورونا علاقے میں پانی کی فراہمی کے نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن؛ اور ایس ٹی پی اور سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں کی آن لائن فلیونٹ مانیٹرنگ اورایس سی اے ڈی اے آٹومیشن جیسے منصوبے شامل ہیں۔وزیر اعظم وارانسی کی خوبصورتی کے لیے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جن میں تالابوں کی بحالی اور پارکوں کی از سر نو ترقی کے منصوبے، اور3-ڈی اربن ڈیجیٹل نقشہ اور ڈیٹا بیس کے ڈیزائن اور ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔
وزیر اعظم وارانسی میں سیاحت اور روحانی سیاحت سے متعلق متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ ان پروجیکٹوں میں پنچکوشی پریکرما مارگ کے پانچ پڑاؤ اور دس روحانی یاترا کے ساتھ پاون پاتھ پر عوامی سہولیات کی از سر نو تعمیر شامل ہے۔اس کے علاوہ وارانسی اور ایودھیا کے لیے ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا(آئی ڈبلیو اے آئی)کے ذریعے فراہم کردہ الیکٹرک کیٹاماران جہاز کا آغاز؛ اور سات چینج رومز فلوٹنگ جیٹی اور چار کمیونٹی جیٹی کی سہولتیں شامل ہیں۔الیکٹرک کیٹاماران سبز توانائی کے استعمال کے ساتھ گنگا میں سیاحت کے تجربے میں اضافہ کرے گا۔ وزیر اعظم مختلف شہروں میں آئی ڈبلیو اے آئی کی تیرہ کمیونٹی جیٹیوں اور بلیا میں فوری پونٹون کھولنے کے طریقہ کار کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
وارانسی کے مشہور ٹیکسٹائل سیکٹر کو حوصلہ فراہم کرتے ہوئے، وزیراعظم وارانسی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نیا ادارہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے تعلیمی اور تربیتی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرے گا۔
وارانسی میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاتے ہوئے، وزیر اعظم وارانسی میں ایک نئے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ بی ایچ یو میں نیشنل سینٹر آف ایجنگ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیر اعظم سگرا اسپورٹس اسٹیڈیم فیز 1 اور ڈسٹرکٹ رائفل شوٹنگ رینج کابھی افتتاح کریں گے، جو شہر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔
بنارس ہندو یونیورسٹی کے سواتنترتا سبھاگار میں تقسیم انعامات کی تقریب میں وزیر اعظم کاشی سنسد گیان پرتیوگیتا، کاشی سنسد فوٹوگرافی پرتیوگیتا اور کاشی سنسد سنسکرت پرتیوگیتا کے فاتحین کوانعامات سے نوازیں گے۔ وہ وارانسی کے سنسکرت طلباء میں کتابیں، یونیفارم سیٹ، موسیقی کے آلات اور میرٹ اسکالرشپ بھی تقسیم کریں گے۔وہ کاشی سنسد فوٹوگرافی پرتیوگیتا گیلری کا بھی دورہ کریں گے اور ‘‘سنورتی کاشی’’ کے تھیم پر ان کی تصویر کے اندراجات کے ساتھ شرکاء سے بات چیت کریں گے۔
بنارس ہندو یونیورسٹی کے قریب گووردھن پور پیٹھ میں واقع سنت گرو روی داس جنم استھلی مندر میں، وزیر اعظم روی داس پارک سے متصل سنت روی داس کے نئے نصب شدہ مجسمے کا افتتاح کریں گے۔ وہ تقریباً 32 کروڑ روپے مالیت کے سنت روی داس جنم استھلی کے ارد گرد مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کریں گے اور تقریباً 62 کروڑ روپےکی لاگت کے سنت روی داس میوزیم اور پارک کی خوبصورتی کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
*************
ش ح۔ ج ق ۔م ش
(U- 5195)
(Release ID: 2007625)
Visitor Counter : 167
Read this release in:
Tamil
,
Assamese
,
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam