وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

جین سنت آچاریہ شری 108 ودیاساگر جی مہاراج کے سمادھی لینے پر وزیر اعظم نے رنج و غم کا اظہار کیا

Posted On: 18 FEB 2024 10:58AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جین سنت آچاریہ ودیاساگر  مہاراج کے سمادھی لینے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

جناب مودی نے کہا کہ آچاریہ شری 108 ودیہ ساگر جی مہاراج کی رحلت ملک کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ عوام کے درمیان روحانی بیداری پیدا کرنے کے لیے آچاریہ جی کی قابل قدر کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ اپنی تمام تر زندگی میں وہ ناداری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں صحت اور تعلیم کے فروغ سے متعلق کاموں میں بھی مصروف عمل رہے۔

وزیر اعظم نے گذشتہ برس چھتیس گڑھ میں چندرگری جین مندر میں آچاریہ شری 108 ودیاساگر جی مہاراج کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملاقات ان کے لیے ناقابل فراموش رہے گی۔

ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’آچاریہ شری 108 ودیاساگر جی مہاراج جی کی رحلت ملک کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ عوام کے درمیان روحانی بیداری کے لیے ان کی قابل قدر کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ تمام زندگی ناداری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں صحت اور تعلیم کو فروغ دینے سے متعلق کاموں میں مصروف عمل رہے۔ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے مسلسل ان کا آشیرواد ملتا رہا۔ گذشتہ برس چھتیس گڑھ کے چندرگری جین مندر میں ان سے ہوئی ملاقات میرے لیے ناقابل فراموش رہے گی۔ تب آچاریہ جی سے مجھے بہت پیار اور آشیرواد ملا تھا۔ معاشرے میں ان کے ذریعہ دیا گیا زبردست تعاون ہر نسل کو ترغیب فراہم کرتا رہے گا۔‘‘

’’میرے خیالات اور دعائیں آچاریہ شری 108 ودھیاساگر جی مہاراج جی کے لاتعداد عقیدت مندوں کے ساتھ ہیں۔ آنے والی نسلیں انہیں معاشرے کے لیے ان کے بیش قیمتی تعاون ، خاص طور پر لوگوں میں روحانی بیداری کے لیے ان کی کوششوں، غربت کے خاتمے، حفظان صحت، تعلیم، وغیرہ کے لیے یاد رکھیں گی۔

مجھے برسوں تک ان کا آشیرواد ملنے کا شرف حاصل رہا۔ میں گذشتہ برس کے اواخر میں چھتیس گڑھ کے ڈونگر گڑھ میں چندرگری جین مندر کے دورے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ اس وقت میں نے آچاریہ شری 108 ودھیاساگر جی مہاراج جی کے ساتھ وقت گزارا تھا اور ان کا آشیرواد بھی حاصل کیا تھا۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5087


(Release ID: 2006885) Visitor Counter : 98