وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے نے ایڈیشنل چیف سکریٹری/ پرنسپل سکریٹری/ سکریٹری/ ڈائریکٹرس اور شمال مشرقی ریاستوں کے مویشی پروری اور ڈیری صنعت کے محکمے کے اسکیم افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
14 FEB 2024 5:07PM by PIB Delhi
سکریٹری (اے ایچ ڈی)، محترمہ الکا اپادھیائے نے آج نئی دہلی میں مویشی اور ڈیری شعبے کے لیے ایک علاقائی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ جس میں شمال مشرقی ریاستوں یعنی آسام، اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ محکمہ کے مویشی پروری اور ڈیری صنعت کے محکمہ کے متعلقہ ڈائریکٹرس کے ساتھ ایڈیشنل چیف سکریٹری/ پرنسپل سکریٹری/ سکریٹری کے ساتھ متعلقہ ڈائریکٹرزنے شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد محکمہ کے پروگراموں /اسکیموں کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ جائزہ میٹنگ میں ایڈیشنل سکریٹری، جوائنٹ سکریٹریز، اکاؤنٹس کے چیف کنٹرولر اور مویشی پروری اور ڈیری صنعت کے محکمے کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
محترمہ الکا اپادھیائے، سکریٹری اے ایچ ڈی نے تمام مویشی پروری اور ڈیری صنعت کی اسکیموں جیسے شمال مشرقی ریاستوں میں مرکزی حکومت کے ذریعے نافذ کئے جانے والے راشٹریہ گوکل مشن(آر جی ایم) ، نیشنل لائیو اسٹاک مشن(این ایل ایم) کے تحت انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ، نیشنل اینیمل ڈیزیز کنٹرول پروگرام(این اے ڈی سی پی) ، ڈیری پروسیسنگ اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ(ڈی آئی ڈی ایف) نیشنل پروگرام فار ڈیری ڈیولپمنٹ (این پی ڈی ڈی) کی مادی اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اسکیموں کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کے پاس پڑے غیر خرچ شدہ بقایا جات کو استعمال کرنے اور ان کو ٹھکانے لگانے کی ضرورت پر زور دیا اور ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اپنے سالانہ ایکشن پلان اور مالی سال 2024-25 کے مطالبات کو حتمی شکل دیں اور مرکزی حکومت کو پیش کریں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریاستوں کو چارہ ٹاسک فورس کی تشکیل، لائیو اسٹاک انشورنس، آئی وی ایف لیبز کے قیام کو ترجیح دینی چاہیے اور ریاستی اے ایچ ڈی سے کہا کہ وہ ریاستوں کے اندر صحت کی دیکھ بھال کی بہتر خدمات کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دیں۔ اسکے علاوہ انہوں نے ریاستوں کو ہدایت کی کہ وہ این اے ڈی سی پی اسکیم کے حوالے سے رائے طلب کریں تاکہ اس کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ڈیری صنعت کو تقویت دینے کے لیے ایک اسٹریٹجک نقطہ نظر کے طور پر ڈیری کوآپریٹیو کے ساتھ ساتھ دودھ پیدا کرنے والی کمپنیوں کے قیام پر زور دیا۔
ری ایلائنڈ اینیمل ہسبنڈری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ(اے ایچ آئی ڈی ایف) پورٹل کے آغاز کے ساتھ، انہوں نے ریاستوں کو اس اسکیم کو استفادہ کنندگان کے درمیان فعال طور پر فروغ دینے کی ترغیب دی، تاکہ وہ اس کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرسکیں اور صنعت کاری کو فروغ دیں۔
ش ح۔ا گ ۔ ج
Uno-4963
(Release ID: 2006000)
Visitor Counter : 73