وزارت اطلاعات ونشریات

علاقائی کمیونٹی ریڈیو سمیلن (جنوبی) ہندوستان میں کمیونٹی ریڈیو کے 20 سال مکمل کر رہا ہے


جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ہندوستان میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے قیام کے لیے نظرثانی شدہ پالیسی رہنما خطوط جاری کیے

کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنز (سی آر ایس) کے شعبے کی ترقی اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نظر ثانی شدہ پالیسی

 سی آر ایس  کے لیے ایڈورٹائزنگ ریٹ میں 74  روپے فی 10 سیکنڈ  تک کا اضافہ اور اشتہارات کا وقت فی گھنٹہ 12 منٹ

مشاورتی اور مواد کمیٹی کے 50فیصد ارکان خواتین ہوں گی

Posted On: 13 FEB 2024 3:48PM by PIB Delhi

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر نے علاقائی کمیونٹی ریڈیو سمیلن کے دوران ‘ریڈیو کے عالمی دن ’کے موقع پر (جنوبی) 13 فروری 2024 کو انا یونیورسٹی، چنئی میں 'بھارت میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے قیام کے لیے نظر ثانی شدہ پالیسی گائیڈ لائنز' جاری کیں۔ جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کلیدی خطبہ دیا، ڈاکٹر ایل مروگن، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات، نے افتتاحی تقریب کے دوران خصوصی خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے اپنے کلیدی خطاب میں کمیونٹی ریڈیو کی اہمیت پر روشنی ڈالی:

‘‘کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ایک پلیٹ فارم پیش کرتے ہیں جہاں مقامی بولیوں اور علاقائی زبانوں میں مواد کوعام کیا جاتا ہے۔ ان اسٹیشنوں میں مقامی، سیاق و سباق سے متعلق مخصوص مسائل کو مقامی محاوروں میں اٹھایا اور زیر بحث لایا جاتا ہے۔ حکومت سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے اپنے منتر پر قائم ہے۔ اس سمت میں کمیونٹی ریڈیو کی اہمیت کو محسوس کرنا ضروری ہے۔ ہمارے محترم وزیر اعظم نے اپنی ‘من کی بات’ میں ذاتی مثال کے ذریعے دکھایا ہے کہ ریڈیو میڈیم عوام سے بولنے اور سننے دونوں میں کتنا اہم ہے۔ ہر سی آر ایس  مقامی ماڈل کی عکاسی کرتا ہے جو سالوں کے دوران بنایا گیا ہے اور تجرباتی سیکھنے کو جو اکٹھا اور شیئر کیا گیا ہے۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ

‘‘کمیونٹی ریڈیو ایک اہم تصور ہے اور کمیونٹی کی غیر سنی آوازوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ یہ اسٹیشن لوگوں تک قریبی اور براہ راست پہنچنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک ہیں کیونکہ یہ اسٹیشن کمیونٹی کے لیے مفید مقامی طور پر متعلقہ پروگرام بناتے ہیں۔ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے نسبتاً سستے ذریعے سے کمیونٹی تک پہنچنے کا کوئی بہتر طریقہ نہیں ہو سکتا۔ اس ملک کے وسیع منظرنامے کے پیش نظر ہندوستان میں بہت سے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کی بہت بڑی صلاحیت ہے۔’’

جنوبی کمیونٹی ریڈیو سٹیشنز (سی آر ایس) کے لیے دو روزہ علاقائی کمیونٹی ریڈیو سمیلن نے بھی ہندوستان میں کمیونٹی ریڈیو کے 20 سال مکمل ہونے کا جشن منایا لگایا۔ جنوبی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 100 سے زیادہ سی آر ایس  دیگر کمیونٹی میڈیا ماہرین کے ساتھ سمیلن میں شرکت کر رہے ہیں۔ سمیلن نے سی آر ایس  کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صلاحیتوں میں اضافے کا موقع فراہم کیا۔

ریڈیو براڈکاسٹنگ میں کمیونٹی ریڈیو ،ایک اہم تیسرا درجہ رکھتاہے، جو پبلک سروس ریڈیو براڈکاسٹنگ اور کمرشل ریڈیو سے الگ ہے۔ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنز (سی آر ایس) چھوٹے دائرے  والے ریڈیو اسٹیشن ہیں، جن کا مقصد مقامی کمیونٹیز کے ذریعے سیٹ اپ اور آپریٹ کرنا ہے۔ ہندوستان کے پہلے کمیونٹی ریڈیو کا افتتاح سال 2004 میں انا یونیورسٹی کیمپس میں ہوا تھا۔ فی الحال، ہندوستان میں 481 سی آر ایس  ہیں، اور پچھلے دو سالوں میں، 133 سے زیادہ سی آر ایس  کام کر چکے ہیں۔

دسمبر 2002 میں، حکومت ہند نے آئی آئی ٹیز/آئی آئی ایم س سمیت اچھی طرح سے قائم تعلیمی اداروں کو کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے قیام کے لیے لائسنس دینے کے لیے ایک پالیسی کی منظوری دی۔ سال 2006 میں اس معاملے پر دوبارہ غور کیا گیا اور حکومت نے 'غیر منافع بخش' تنظیموں جیسے سول سوسائٹی کی تنظیموں، رضاکارانہ تنظیموں وغیرہ کو اپنے دائرہ کار میں لا کر پالیسی کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ سول سوسائٹی سے متعلقہ مسائل پر زیادہ سے زیادہ شرکت کی اجازت دی جا سکے۔ ترقی اور سماجی تبدیلی نظرثانی شدہ پالیسی گائیڈلائنز سال 2006 میں جاری کیے گئے تھے، اور اس کے بعد 2017، 2018 اور 2022 میں ترمیم کی گئی تھی۔

کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کی مالی استحکام کو یقینی بنانے اور کمیونٹی ریڈیو سیکٹر کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے پالیسی گائیڈ لائنز میں مزید ترامیم کی ہیں۔ نظرثانی شدہ پالیسی رہنما خطوط کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں:

  1. ایک اہل تنظیم / ادارہ جو متعدد اضلاع میں کام کرتا ہے کو مختلف اضلاع میں آپریشن کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ (6) سی آر ایس قائم کرنے کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ یہ وزارت کی طرف سے رکھی گئی کچھ شرائط کو پورا کرے۔
  2. گرانٹ آف پرمیشن ایگریمنٹ (جی او پی اے) کی ابتدائی مدت دس (10) سال تک بڑھ گئی ہے۔
  • III. سی آر ایس کے لیے اشتہارات کا وقت 7 منٹ فی گھنٹہ سے بڑھا کر 12 منٹ فی گھنٹہ کر دیا گیا ہے۔
  1. کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے لیے اشتہار کی شرح  52  روپے فی 10 سیکنڈ سے  بڑھا کر 74 روپےفی 10 سیکنڈ کر دی گئی ہے۔
  2. کسی تنظیم کو جاری کردہ لیٹر آف انٹینٹ کی میعاد ایک سال تک مقرر کی گئی ہے۔ کسی بھی غیر متوقع حالات کے لیے درخواست گزار کو تین ماہ کا بفر بھی دیا جاتا ہے۔
  3. درخواست کے مکمل عمل کے لیے ٹائم لائن مقرر ہے۔

نظرثانی شدہ پالیسی رہنما خطوط سے کمیونٹی ریڈیو کے شعبے کی ترقی کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ ، مواد کی تخلیق میں خواتین کی شرکت کے لیے دفعات، یعنی  اس شعبے میں خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط میں ایڈوائزری اور کنٹینٹ کمیٹی کی کم از کم نصف خواتین ہونی چاہئیں۔ پالیسی کے رہنما خطوط وزارت کی ویب سائٹ www.mib.gov.in پر دستیاب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا م۔ج۔

U- 4901



(Release ID: 2005613) Visitor Counter : 48