وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری نے نئی دہلی عالمی کتاب میلے میں پبلیکیشنز ڈویژن کی ’انڈیا ایئر بک 2024‘ اور ’کیرئیر کالنگ‘ کا اجراء کیا

Posted On: 10 FEB 2024 6:34PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں نئی ​​دہلی عالمی کتاب میلے میں پبلیکیشنز ڈویژن کے ذریعہ شائع کردہ 'انڈیا ایئر بک 2024' اور 'کیرئیر کالنگ' کا اجراء کیا۔

  'انڈیا ایئر بک 2024،' ایک سالانہ حوالہ جاتی کتاب ہے جو ہندوستان کی ترقی کی نبض کا اچھی طرح احاطہ کرتا ہے اور جو ملک کی ترقی سے باخبر رہنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک ضروری پڑھی جانے والی کتاب ہے۔

پبلیکیشنز ڈویژن کی ایک اور اشاعت 'کیرئیر کالنگ'، ماضی قریب میں ہفتہ وار اخبار روزگار سماچار میں شائع ہونے والے مضامین کا سوچ سمجھ کر تیار کردہ مجموعہ ہے جو طلباء اور نوجوانوں کو کیریئر کی رہنمائی فراہم کرے گا۔ کتاب آج کے مسابقتی منظر نامے میں باخبر انتخاب کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔

ان کتابوں کے اجراء کے علاوہ پبلیکیشنز ڈویژن کا اسٹال نمبر B-11، ہال نمبر 5، پرگتی میدان، 'یوجنا،' 'کروکشیتر،' 'آجکل' اور 'بال بھارتی' جیسے مشہور جرائد پیش کرتا ہے، جو بہت سے مضامین کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کرتے ہیں۔

پبلیکیشنز ڈویژن مختلف موضوعات پر مشتمل اپنی کتابوں کا مجموعہ بھی پیش کررہا ہے۔ پسندیدہ موضوعات میں گاندھیائی ادب پر ​​جلدیں، قابل ذکر 'جدید ہندوستان کے معمار،' آرٹ، ثقافت، ورثہ اور بچوں کے ادب پر ​​مختلف کتابیں شامل ہیں۔

یہ اشاعتیں ملک بھر میں بولی جانے والی متعدد ہندوستانی زبانوں میں دستیاب ہیں۔

*****

U.No:4794

ش ح۔ م ع ۔ س ا



(Release ID: 2004870) Visitor Counter : 76