وزیراعظم کا دفتر

سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا: وزیر اعظم

Posted On: 09 FEB 2024 12:59PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم جناب چودھری چرن سنگھ کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے آنجہانی رہنما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی کسانوں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کردی۔

وزیر اعظم نے پوسٹ کیا۔

’’یہ ہماری حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ ملک کے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ جی کو بھارت رتن سے نوازا جا رہا ہے، یہ اعزاز ملک کے لیے ان کی بے مثال خدمات کے لیے وقف ہے، انہوں نے اپنی پوری زندگی کسانوں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبودکے لیے صرف کر دی۔ خواہ وہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ رہے یا ملک کے وزیر داخلہ اور یہاں تک کہ ایک ایم ایل اے کے طور پر، انہوں نے ہمیشہ ملک کی تعمیر کو تحریک دی، وہ ایمرجنسی کے خلاف بھی ڈٹے رہے، ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں کے لئے ان کے فدا کارانہ جذبے ایمرجنسی کے دوران  جمہوریت کے لیے ان کا پختہ عزم پوری قوم کے لیے متاثر کن ہے۔‘‘

*************

( ش ح ۔س  ب۔ رض (

U. No.4721



(Release ID: 2004347) Visitor Counter : 63