شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے ‘ویودھتا کا امرت مہوتسو’ کا افتتاح کیا
’ویودھتا کا امرت مہوتسو’ کے افتتاحی ایڈیشن نےشمال مشرقی ثقافتی شان وشوکت سے سامعین کو مسحور کردیا
Posted On:
09 FEB 2024 11:42AM by PIB Delhi
8 سے 11 فروری 2024 تک راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والے ‘ویودھتا کا امرت مہوتسو’ کا افتتاحی ایڈیشن، شمال مشرقی ہندوستان کے متنوع ثقافتی ورثے کے تاریخی جشن کے ساتھ شروع ہوا۔ وزارت ثقافت کے تعاون سے شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کی طرف سے منعقد کئے جانے والے اس مہوتسو نے ایک متحرک ثقافتی سفر پر مبنی نظم کے طور پر کام کیا، جس نے حاضرین کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔
تقریب کا افتتاح ہندوستان کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے کیا ، ساتھ میں ڈی او این ای آر کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے، تہنیتی پروگرام کی قیادت کی ۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی ، ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے باوقار اجتماع سے خطاب کیا اور شمال مشرقی خطے کے لیے صدر جمہوریہ کی مسلسل حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014 سے شمال مشرقی خطہ وزیر اعظم کی قیادت میں ایک قومی ترجیح بن گیا ہے اور اس کے بعد سے بے مثال ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک، ریل، ہوائی یا آبی راستے سے طبعی رابطہ ہو یا سیاسی رابطہ ہو یا ثقافتی اور جذباتی رابطہ، شمال مشرق کے ساتھ تمام فاصلے مٹ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرق کا بھرپور ورثہ اس کے لوگوں کی لامحدود خوشحالی کی کلید ہے اور حکومت اس پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔
ارضیاتی سائنسز کے وزیر جناب کرن رجیجو نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کس طرح پچھلے 10 برسوں میں شمال مشرقی خطہ مکمل طور پر تبدیل ہوا ہے اور اس علاقے کے لوگوں میں بہت زیادہ امیدیں اور توقعات پائی جاتی ہیں۔ شمال مشرقی خطہ کی تمام آٹھ ریاستوں کے گورنروں اور وزرائے اعلیٰ کی موجودگی نے اس اس تقریب کی شان و شوکت میں چار چاند لگا دیئے۔
مہوتسو میں 320سے زیادہ اسٹالز ہیں، جن میں سے ہر ایک ثقافتی لحاظ سے گراں مایہ آٹھ ریاستوں کے منفرد دستکاری، ہینڈ لومز اور زرعی مصنوعات کی نمائش کے لیے وقف ہے۔ شرکت کرنے والوں کو شمال مشرقی ہندوستان کی بہترین چیزوں کو دریافت کرنے اور ان کو سمجھنے کا موقع ملا، جس میں شاندار دستکاری کی مصنوعات، پائیدار دستکاری، اور نامیاتی زرعی مصنوعات شامل ہیں۔
مزید برآں، شاندار جغرافیائی اشارے(جی آئی) پویلین شمال مشرقی علاقے سے جی آئی مصنوعات کے ساتھ۔ آسام کے بین الاقوامی شہرت یافتہ موگا سلک سے لے کر منی پور کے خوبصورتی سے بنے ہوئے وانگکھی پھی تک، اروناچل پردیش کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالین اور تریپورہ کی لذیذ ملکہ انناس،ہماری اشت لکشمی ریاستوں سے 25سے زیادہ ٹیکسٹائل، دستکاری اور زرعی جی آئی مصنوعات پیش کرنا بڑے فخر کی بات ہے۔
20سے زیادہ اسٹیشنوں پر براہ راست نمائشوں کا انعقاد کرتے ہوئےشمال مشرق کی روایتی دستکاری کی نمائش کی گئی، بشمول ماجولی ماسک بنانا، ٹوکری بنانا، لوٹس سلک نکالنا، اور بہت کچھ۔ حاضرین کو ان ثقافتی زیورات کی تیاری میں مہارت اور مشاقی کا خود مشاہدہ کرنے کا نادر موقع ملا۔
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ مرمو سمیت معزز شخصیات نے بھی اشت لکشمی رنگولی اور فیوژن ثقافتی پرفارمنس کا مشاہدہ کیا۔ پہلے دن تمام آٹھ ریاستوں کے فنکاروں نے اپنے فن کے شاندار مظاہروں کے ساتھ، جس میں آٹھوں ریاستوں کے روایتی رقص بھی شامل ہیں،مہوتسو کو عظمت اور وقار بخشا۔ اگلے چار دنوں میں، 350سے زیادہ فنکار اس طرح کے مزید فنی مظاہروں سے سامعین کے دل موہ لیں گے۔
مزید برآں، دیکھنے آنے والوں زائرین کو کھانا پکانے کے سفر کا آغاز کرتے ہوئے، متنوع کھانے کے اسٹالوں پر خطے کے خورو نوش کے ذوق والے گراں مایہ ورثے کی تلاش کرتے ہوئے دیکھا گیا جو شمال مشرقی ہندوستان سے دارالحکومت تک متنوع ذائقوں اور روایات کو لے کر آئے ہیں۔
کڈز ایکٹیویٹی زون(اطفال کی سرگرمیوں کا خطہ) اور یوتھ انگیجمنٹ زون (نوجوانوں کی مصروفیات کاخطہ) کو توانائی اور جوش کا مرکز بنے ہوئے دیکھا گیا جب نوجوان اور بچے نئی سرگرمیوں میں مصروف تھے، اس خطے کو خاص طور پر شمال مشرق کی تاریخی اور ثقافتی دولت کے ساتھ تخلیقی طور پر مشغول ہونے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
اختتام پر، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت نے ثقافت کی وزارت، معززین اور پرجوش شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ‘ویودھتا کا امرت مہوتسو’ نے بلاشبہ تنوع میں اتحاد کے پرمسرت جشن کے طور پر ایک مثال قائم کی ہے، ہماری اجتماعی شناخت میں شمال مشرق کے تعاون کے لیے گہری سمجھ اور تعریف کو فروغ دیا ہے۔ بے مثال افتتاحی دن کے بعد اگلے چار دنوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی آمد متوقع ہے۔
*************
( ش ح ۔س ب۔ رض (
U. No.4716
(Release ID: 2004331)
Visitor Counter : 81