کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ وزارت نے جنوری 2024 میں 99.73 ملین ٹن کوئلے کی  پیداوار حاصل کی


چھ اعشاریہ پانچ دوفیصد شرح   نمو کے ساتھ کوئلے کی ترسیل  87.37 ایم ٹی

جنوری تک  کوئلے کی مجموعی ترسیل 798 ایم ٹی  تک پہنچی

प्रविष्टि तिथि: 05 FEB 2024 2:03PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے جنوری 2024 کے مہینے میں کوئلے کی مجموعی پیداوار میں نمایاں اضافہ حاصل کیا ہے، جو 99.73 ملین ٹن (ایم ٹی ) تک پہنچ گئی ہے۔  کوئلے کی یہ  پیداوار پچھلے سال کے اسی مہینے کے 90.42 ایم ٹی  کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑتی ہے اور 10.30 فیصد کے اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔

کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی پیداوار جنوری 2024 کے مہینے میں بڑھ کر 78.41 ایم ٹی  تک پہنچ گئی ہے جو کہ جنوری 2023 میں 71.88 ایم ٹی  کے مقابلے میں 9.09  فیصد کی شرح نمو  کو ظاہر کرتی  ہے۔ مالی سال 23-24 کے دوران کوئلے کی مجموعی پیداوار جنوری  2024  تک  قابل تعریف  784.11 ایم ٹی (عارضی)  کی چھلانگ دیکھنے کو ملی ہےجبکہ مالی سال 22-23 میں اسی مدت کے دوران 698.99 ایم ٹی  کوئلے کی پیداوار ہوئی تھی۔ اس طرح کوئلے کی پیداوار میں  12.18 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016QVP.jpg

جنوری 2024 میں کوئلے کی ترسیل میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ کوئلے کی ترسیل 87.37 ایم ٹی  تک پہنچ گئی، جبکہ جنوری 2023 میں 82.02 ایم ٹی   کوئلے کی پیداوار رہی تھی، اس طرح پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے   6.52 فیصد کی شرح نمو  درج کی گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران  کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی کوئلے کی  ترسیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ جنوری 2024 میں 67.56 ایم ٹی  تک پہنچ گئی، جبکہ جنوری 2023 میں 64.45 ایم ٹی   کوئلے کی ترسیل ہوئی تھی ، اس طرح اس میں، 4.83 فیصد کی شرح  ترقی درج کی گئی۔ مالی سال 23-24 میں (جنوری 2024 تک) کوئلے کی مجموعی ترسیل  797.66 ایم ٹی  (عارضی) رہی، جبکہ مالی سال 22-23 میں اسی مدت کے دوران 719.78 ایم ٹی   کوئلے کی ترسیل ہوئی تھی، اس طرح اس دوران  10.82 فیصد کی قابل ستائش شرح نمو  درج کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VBN8.jpg

اکتیس جنوری 2024 تک، کوئلہ کمپنیوں کے پاس موجود کوئلے کے اسٹاک میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا، جو 70.37 ایم ٹی  تک پہنچ گیا۔ یہ اضافہ 47.85 فیصد کی متاثر کن سالانہ شرح نمو کو ظاہر کرتا ہے جو کوئلے کے شعبے کی مضبوط صلاحیت اور کارکردگی  کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، تھرمل پاور پلانٹس (ٹی پی پی) پر کوئلے کا ذخیرہ، خاص طور پر ڈی سی بی کے طور پر شناخت شدہ مقام پر، اسی تاریخ کو 36.16 ایم ٹی  تک قابل ذکر اضافہ ہوا، جس کی سالانہ شرح نمو 15.26 فیصد تھی۔

مندرجہ بالا اعدادوشمار کوئلے کے شعبے کے استحکام اور ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کوئلہ کی وزارت سیکٹر کے اندر پائیدار ترقی اور کارکردگی کو فروغ دینے میں ثابت قدم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  م ع۔ ن ا۔

U-4421


(रिलीज़ आईडी: 2002583) आगंतुक पटल : 101
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , Kannada , English , हिन्दी , Marathi , Punjabi , Tamil