امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے سینئر لیڈر اور ملک کے سابق نائب وزیر اعظم جناب لال کرشن اڈوانی جی کو ’بھارت رتن‘ سے نوازے جانے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا

Posted On: 03 FEB 2024 2:01PM by PIB Delhi

اڈوانی جی کو بھارتی سیاست میں کھرے پن کا معیار قائم کرنے والے لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اڈوانی جی کو ’بھارت رتن‘ سے نوازنے کا فیصلہ کروڑوں ہم وطنوں  کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے، اپنی طویل عوامی زندگی میں اڈوانی جی نے ملک، ثقافت اور عوام سے جڑے مسائل کے لیے انتھک جدوجہد کی۔

 مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے سینئر لیڈر اور ملک کے سابق نائب وزیر اعظم جناب لال کرشن اڈوانی کو ’بھارت رتن‘ سے نوازے جانے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ اڈوانی جی اپنی پوری زندگی ملک اور اپنے ہم وطنوں کی بے لوث خدمت کرنے کے لیے وقف رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے نائب وزیر اعظم جیسی مختلف آئینی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے انھوں نے اپنی مضبوط قیادت سے ملک کی سلامتی، اتحاد اور سالمیت کے لیے بے مثال کام کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ اڈوانی جی کو ایک ایسے سیاست داں کے طور پر جانا جاتا ہے جنھوں نے بھارتی سیاست میں کھرے پن کا معیار قائم کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپنی طویل عوامی زندگی میں اڈوانی جی نے ملک، ثقافت اور عوام سے جڑے مسائل کے لیے انتھک جدوجہد کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ پارٹی اور نظریے کے تئیں ان کی بے پناہ خدمات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اڈوانی جی کو ’بھارت رتن‘ سے نوازنے کا فیصلہ بھی کروڑوں ہم وطنوں کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4378


(Release ID: 2002210) Visitor Counter : 103