عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لئے وزیر اعظم ایوارڈ 2023 کی اسکیم
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 فروری 2024 تک بڑھا ئی گئی
Posted On:
02 FEB 2024 11:29AM by PIB Delhi
پرائم منسٹرز ایوارڈز فار ایکسیلنس ان پبلک ایڈمنسٹریشن 2023 کے تحت نامزدگیوں کے رجسٹریشن اوردرخواست جمع کرانے کا آغاز 3 جنوری 2024 کو ہوا تھا۔
درج ذیل زمروں میں نامزدگیاں مدعو کی گئی تھیں:-
زمرہ -1- 12 ترجیحی شعبے کے پروگراموں کے تحت اضلاع کی جامع ترقی۔ اس زمرے میں 10 ایوارڈز دیئے جائیں گے۔
زمرہ 2: اس زمرے کے تحت مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستوں، اضلاع کے لیے اختراعات ۔اس زمرے کے تحت 6 ایوارڈز دئے جائیں گے۔
درخواست دہندگان کی طرف سے اپ لوڈ کیے جانے والے ڈیٹا کی ضرورت اور مختلف تنظیموں سے موصول ہونے والی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، پرائم منٹسٹرز ایوارڈزفار ایکسیلنس ان پبلک ایڈمنسٹریشن 2023 کے تحت ویب پورٹل (www.pmawards.gov.in) پر رجسٹریشن اور آن لائن نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ کو 31.01.2024 سے 12.02.2024 (1700 بجے) تک بڑھا دیا گیا ہے۔
********
ش ح۔م م ۔رم
U-4295
(Release ID: 2001747)
Visitor Counter : 93