وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 3 فروری کوسی ایل ای اے  - کامن ویلتھ اٹارنی اور سالیسیٹرز جنرل کانفرنس 2024 کا افتتاح کریں گے

Posted On: 02 FEB 2024 11:10AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 فروری 2024 کو صبح 10 بجے کے قریب وگیان بھون میں کامن ویلتھ لیگل ایجوکیشن ایسوسی ایشن (سی ایل ای اے) - کامن ویلتھ اٹارنی اور سالیسیٹرز جنرل کانفرنس (سی اے ایس جی سی) 2024 کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔

کانفرنس کا موضوع ‘‘انصاف کی فراہمی میں سرحد پار چیلنجز’’ ہے۔ یہ کانفرنس قانون اور انصاف سے متعلق اہم امور پر غور کرے گی جیسے کہ عدالتی منتقلی(ٹرانزیشن ) اور قانونی عمل کی اخلاقی جہتیں؛ ایگزیکٹو احتساب؛ اور  جدید دور کی قانونی تعلیم پر نظرثانی کرناوغیرہ ۔

اس کانفرنس میں مختلف بین الاقوامی مندوبین کے ساتھ ساتھ ایشیا پیسفک، افریقہ اور کیریبین تک پھیلے ہوئے دولت مشترکہ کے ممالک کے اٹارنی جنرلز اور سالیسٹرز کی شرکت ہوگی۔ یہ کانفرنس دولت مشترکہ کی قانونی برادری کے مختلف حصص داروں کے درمیان بات چیت کے لیے ایک فورم کی پیشکش کرکے ایک منفرد پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس میں اٹارنی اور سالیسٹر جنرل کے لیے تیار کردہ ایک خصوصی گول میز کانفرنس بھی شامل ہے جس کا مقصد قانونی تعلیم اور بین الاقوامی انصاف کی فراہمی میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنا ہے۔

********

  ش ح۔اس ۔رم

U-4294  


(Release ID: 2001744) Visitor Counter : 109