نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

میرایووا بھارت (ایم وائی بھارت)پورٹل نے تین مہینوں میں1.45 کروڑ نوجوانوں کے رجسٹریشن کو عبور کیا

Posted On: 01 FEB 2024 4:43PM by PIB Delhi

میرایووا بھارت (ایم وائی بھارت)پورٹل 31جنوری 2024 تک 1.45 کروڑ سے زیادہ رجسٹریشن کے ساتھ ایک تاریخی سنگ میل پر پہنچ گیا ہے۔ یہ صارف دوست انٹرفیس کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، جو چند منٹوں میں رجسٹریشن کو مکمل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ پورٹل پہلے سے ہی ملک کے نوجوانوں کو تعمیری اور تبدیلی کی کوششوں کی طرف متحرک کرنے پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی اتحاد کے دن(نیشنل یونٹی ڈے)یعنی31 اکتوبر 2023 کو نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر ملک کے نوجوانوں کے لیے’میرایووا بھارت‘(ایم وائی بھارت) پلیٹ فارم کو لانچ کیا تھا۔ایم وائی بھارت پورٹل کا تصور نوجوانوں کی ترقی اور نوجوانوں کی زیرقیادت ترقی کے لیے ایک اہم ٹیکنالوجی پر مبنی سہولت کار کے طور پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ان کی اُمنگوں کو پورا کرنے اور ایک ’’وکست بھارت‘‘یعنی ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں تعاون کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی خاطر مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔یہ ایک’فیزیٹل پلیٹ فارم‘ (فیزیکل + ڈیجیٹل) ہے، جس میں جسمانی سرگرمی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل طور پر جڑنے کا موقع بھی شامل ہے۔ جسمانی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی کا فیوژن پلیٹ فارم کی جدید، متحرک نوعیت کی عکاسی کرتا ہے۔

ملک بھر کے نوجوان ایم وائی بھارت پورٹل (https://www.mybharat.gov.in/)پر رجسٹر ہو سکتے ہیں اور پورٹل پر دستیاب مختلف مواقع اور واقعات کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔ایم وائی بھارت تیزی سے نوجوانوں کی ترقی کے لیے ایک اہم ٹول کے طور پر ابھرا ہے، جو پولس، اربن لوکل باڈیز(یو ایل بی)اور مختلف وزارتوں کے ساتھ متعدد مواقع، واقعات اور رضاکارانہ سرگرمیوں کی پیشکش کرتا ہے۔ نوجوانوں کے قومی دن، یعنی12جنوری2024کوایک لاکھ سے زیادہ رضاکاروں نے پورے ہندوستان میں ٹریفک پولس کے ساتھ کام کیا تاکہ مسافروں کے لیے زیادہ محفوظ سڑک اور ٹریفک کے بہتر انتظام میں مدد کی جا سکے۔

ایم وائی بھارت کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئےوزیر اعظم جناب نریندرمودی نے27 جنوری2024 کو این سی سی اور این ایس ایس کے رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اتنی مختصر مدت میں ایم وائی بھارت پورٹل کو ملنے والے زبردست ردعمل کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کے اکیسویں صدی کے نوجوانوں کے لیے سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے، جو اس پلیٹ فارم کی تیز اور مؤثر رسائی کو اُجاگر کرتا ہے۔

مستقبل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایم وائی بھارت کا مقصد اپنے اثرات کو مزید بڑھانے کے لیے نئی خصوصیات اور اقدامات متعارف کروانا ہے۔ یہ پلیٹ فارم اُبھرتے ہوئے شعبوں میں اپنی پیشکشوں کو وسعت دینے اور تعلیمی اداروں اور نوجوانوں کی تنظیموں کے ساتھ اپنے تعلق کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ جیسے جیسےیہ ترقی کر رہا ہے،ایم وائی بھارت منصفانہ مواقع فراہم کرنے اور نوجوانوں میں مسلسل سیکھنے کی ثقافت کو فروغ دینے کے اپنے مشن کےتئیں پرعزم ہے۔ میرایووا بھارت کا مقصد موجودہ پروگراموں کو یکجا کرکے، دستیاب وسائل اور مہارت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ یہ صرف ایک تنظیم نہیں ہے،بلکہ یہ سال 2047 تک ہندوستان کے لیے’وکست بھارت‘ بننے کا وژن  بھی ہے۔

************

 

ش ح۔م م۔ن ع

U. No.4278



(Release ID: 2001508) Visitor Counter : 75