وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 2 فروری کو ہندوستان کی سب سے بڑی اور اپنی نوعیت کی پہلی موبلٹی نمائش-بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024 میں ایک پروگرام سے خطاب کریں گے
Posted On:
01 FEB 2024 3:11PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 2 فروری 2024 کو شام 4:30 بجے نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں ہندوستان کی سب سے بڑی اور اپنی نوعیت کی پہلی موبلٹی نمائش - بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024 - میں ایک پروگرام سے خطاب کریں گے۔
بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024 پوری نقل و حرکت اور آٹوموٹیو ویلیو چینز میں ہندوستان کی صلاحیتوں کو پیش کرے گا۔ ایکسپو میں نمائشیں، کانفرنسیں، خریدار بیچنے والے سے ملاقاتیں، ریاستی اجلاس ، سڑک کے تحفظ سے متعلق پویلین اور گو کارٹنگ جیسے عوامی توجہ کے مقامات بھی شامل ہوں گے۔
50 سے زیادہ ممالک کے 800 سے زیادہ نمائش کنندگان کے ساتھ، ایکسپو جدید ٹیکنالوجیز، پائیدار حل اور نقل و حرکت میں پیش رفت کو اجاگر کرے گا۔ ایکسپو میں 28 سے زائد گاڑیاں بنانے والے اداروں کی شرکت، 600 سے زائد آٹو کمپوننٹ مینوفیکچررز کی موجودگی کے علاوہ۔ اس تقریب میں 13 سے زائد عالمی منڈیوں کے 1000 سے زائد برانڈز اپنی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات کی مکمل رینج کی نمائش کریں گے۔
نمائش اور کانفرنسوں کے ساتھ، اس تقریب میں ریاستوں کے لیے علاقائی تعاون اور اقدامات کو ظاہر کرنے کے لیے قومی اور علاقائی دونوں سطحوں پر تعاون کو فعال کرنے کے لیے ریاستی اجلاس بھی پیش کئے جائیں گے، جس سے نقل و حرکت کے حل کے تئیں ایک جامع نقطہ نظر کو فروغ دیا جائے گا۔
*************
ش ح۔ ح ا ۔ را
U-4272
(Release ID: 2001372)
Visitor Counter : 88
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam
,
Malayalam