وزارت خزانہ
گزشتہ ایک دہائی میں براہ راست ٹیکس کی وصولیابیوں میں تین گنا سے زیادہ اور ریٹرن داخل کرنے والوں کی تعداد میں 2.4 گنا اضافہ ہوا: مرکزی وزیر خزانہ کا بیان
ریٹرن داخل کرنے کا اوسط پروسیسنگ وقت 14-2013 میں 93 دنوں سے کم ہو کر اب صرف دس دن رہ گیا ہے
Posted On:
01 FEB 2024 12:43PM by PIB Delhi
‘‘گزشتہ دس سالوں میں، براہ راست ٹیکس جمع کرنے یعنی ٹیکس وصولیابیوں میں تین گنا سے زیادہ کااضافہ ہوا ہے اور ریٹرن داخل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2.4 گنا ہو گئی ہے’’، خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں 25-2024 کا عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ وزیر موصوف نے ٹیکس دہندگان کو یقین دلایا کہ ان کی شراکت کو ملک کی ترقی اور اس کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے دانشمندی سے استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان کے تعاون کو سراہا۔
محترمہ سیتا رمن نے مزید کہا کہ نئے ٹیکس نظام کے تحت ٹیکس کی شرحوں کو کم اور معقول بنایا گیا ہے۔ مالی سال 14-2013 میں 2.2 لاکھ روپے سے زیادہ 7 لاکھ روپے تک کی آمدنی والے ٹیکس دہندگان کے لیے اب کوئی ٹیکس کی ذمہ داری نہیں ہے۔ خوردہ کاروباریوں کے لیے پیشگی تخمینہ ٹیکس عائد کرنے کی حد کو 2 کروڑ سے بڑھا کر 3 کروڑ روپے کر دیا گیا تھا۔ اسی طرح، پیشگی تخمینہ ٹیکس کے اہل پیشہ ور افراد کی حد 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر 75 لاکھ روپے کر دی گئی۔ اس کے علاوہ، موجودہ گھریلو کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کر کے 22 فیصد اور بعض نئی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لیے 15 فیصد کر دی گئی۔
مرکزی وزیر نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پچھلے پانچ سالوں میں حکومت کی توجہ ٹیکس دہندگان کی خدمات کو بہتر بنانے پر مرکوز رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ انسان کے عمل دخل کے بغیر تخمینے کےجائزہ اور اپیل کومتعارف کرائے جانے کے ساتھ قدیم دائرہ اختیار پر مبنی تخمینے کے نظام کو تبدیل کر دیا گیا ہے، اسی طرح زیادہ کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی کو پیش کرنا ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ تازہ ترین انکم ٹیکس ریٹرن متعارف کرانے، ایک نیا فارم 26 اے ایس اور ٹیکس ریٹرن کو داخل کرنے سے پہلے کے عمل نے ٹیکس ریٹرن کو داخل کرنے آسان بنا دیا ہے اس سے ریٹرن داخل کرنے کا اوسط پروسیسنگ وقت سال 14-2013 میں 93 دنوں سے کم ہو کر اب صرف دس دن رہ گیا ہے۔
*************
ش ح۔ ح ا ۔ را
U-4243
(Release ID: 2001285)
Visitor Counter : 105
Read this release in:
Punjabi
,
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam