کابینہ
کابینہ نے مئی 2009 سے نومبر 2015 کی مدت کے لیے فرٹیلائزر (یوریا) یونٹوں کو گھریلو گیس کی فراہمی کے لیے مارکیٹنگ مارجن کو منظوری دی
Posted On:
01 FEB 2024 11:36AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے یکم مئی 2009 سے 17 نومبر 2015 تک کی مدت کے لیے فرٹیلائزر (یوریا) یونٹوں کو گھریلو گیس کی فراہمی پر مارکیٹنگ مارجن کے تعین کو منظوری دی ہے۔
یہ منظوری ایک ساختی اصلاح ہے۔ گیس مارکیٹنگ کمپنی کے ذریعے صارفین سے گیس کی مارکیٹنگ سے وابستہ اضافی جوکھم اور لاگت کے لیے گیس کی قیمت سے زیادہ مارکیٹنگ مارجن وصول کیا جاتا ہے۔ حکومت نے اس سے پہلے 2015میں یوریا اور ایل پی جی پروڈیوسروں کو گھریلو گیس کی فراہمی پر مارکیٹنگ مارجن کا تعین کیا تھا۔
اس منظوری سے مختلف فرٹیلائزر (یوریا) یونٹس کو 01.05.2009 سے 17.11.2015 کی مدت کے دوران خریدی گئی گھریلو گیس پر ان کی طرف سے ادا کیے گئے مارکیٹنگ مارجن کے جزو کے لیے اضافی سرمایہ فراہم کیا جائے گا، جو 18.11.2015 کے بعد سے پہلے سے ادا کی جانے والی شرحوں کی بنیاد پر ہے۔
آتم نربھر بھارت کے حکومت کے وژن سے آہنگ، یہ منظوری مینوفیکچررز کو سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دے گی۔ بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کھادوں میں خود کفالت کا باعث بنے گی ، اور گیس انفراسٹرکچر کے شعبے میں مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے یقین کا عنصر فراہم کرے گی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 4221
(Release ID: 2001248)
Visitor Counter : 67
Read this release in:
Kannada
,
Tamil
,
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Malayalam