وزارت اطلاعات ونشریات

آئی آئی ایم سی کو ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہوا

Posted On: 31 JAN 2024 6:01PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم نے صحافت اور ماس کمیونی کیشن کے ایک سرکردہ ادارے ’انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن‘  کو یو جی سی کی صلاح پر ممتاز زمرے کے تحت ڈیمڈ یونیورسٹی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی آئی ایم سی، نئی دہلی اور جموں (جموں و کشمیر)، امراوتی (مہاراشٹر)، آئیزول (میزورم)، کوٹّایام (کیرالا) اور ڈھینکنال (اوڈیشا) میں واقع اس کے پانچوں علاقائی کیمپس پر بھی نافذ ہوگا۔

اس حیثیت کے ساتھ، آئی آئی ایم سی اب ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں سمیت دیگر ڈگریاں تفویض  کرنے کا مجاز ہے۔

تفصیلی نوٹیفکیشن درج ذیل لنک پر جا کر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

https://iimc.gov.in/WriteReadData/userfiles/file/2024/Jan/Notification.pdf

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4205

 



(Release ID: 2000949) Visitor Counter : 47