وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے پریکشا پہ چرچا پروگرام کے شرکاء کے ساتھ بات چیت کی


شرکاء کو دوسروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے اسکولوں میں پی پی سی میں شرکت کا اپنا تجربہ ساجھا چاہیے – جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 29 JAN 2024 8:05PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج قومی بال بھون میں پریکشا پے چرچا (پی پی سی) کے 7ویں ایڈیشن کے شرکاء سے خطاب کیا۔ تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ ان پورنا دیوی اور ڈاکٹر سبھاش سرکار؛ خارجی امور اور تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ؛ اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے سکریٹری جناب سنجے کمار؛ دیگر معززین، اساتذہ اور طلباء بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شری پردھان نے پریکشا پہ چرچا میں حصہ لینے والے طلباء کی کوششوں کی ستائش کی، خاص طور پر ان کی جنہوں نے بھارت منڈپم میں لگائی گئی نمائش میں اپنی اختراعات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی جانب سے نہ صرف سائنس بلکہ آرٹس اور سوشل سائنس میں آنے والے نئے آئیڈیاز نوجوان نسل میں تخیلات کی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے ذکر کیا کہ طلباء کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات اور ان سے رہنمائی حاصل کرنا کتنا دلچسپ اور زندگی بدل دینے والا تجربہ تھا۔

جناب پردھان نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ اسکولوں میں پریکشا پہ چرچا میں شرکت کے اپنے تجربے کو ساجھا کریں تاکہ یہ دوسرے طلباء کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے ساجھا کی گئی تجاویز سے سیکھنے کی ترغیب دے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طلباء، اساتذہ اور والدین پر مشتمل تقریباً 50 کروڑ لوگوں کی بڑی کمیونٹی کو تناؤ پر قابو پانے کے لیے اس طرح کے نکات سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی بھی سفارش ہے۔

کلا اُتسو کے فاتحین پر مشتمل 300 سے زیادہ شرکاء، ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے طلباء، اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں نے جناب پردھان کے ساتھ بات چیت کی اور پریکشا پہ چرچا میں شرکت اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو سننے کا اپنا تجربہ ساجھا کیا۔

ملک بھر کی ریاستوں کے کئی طلباء نے اپنے تجربات کا اشتراک کیا اور بتایا کہ کس طرح انہیں وزیر اعظم کے الفاظ سے بے پناہ ترغیب ملی ہے۔ سرسا، ہریانہ سے تنیشا ؛ تریپورہ، اگرتلہ سے انشا اختر؛ بھوپال ، مدھیہ پردیش سے تیرتھ سونی ؛ اور متعدد دیگر افراد نے کہا کہ کس طرح انہوں نے دہلی میں اپنے قیام کا لطف اٹھایا، نئے دوست بنائے اور دوسری ریاستوں کی ثقافتوں کے بارے میں سیکھا جو ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی حقیقی روح کی عکاسی کرتی ہے۔

پریکشا پہ چرچا ایک انوکھی پہل ہے جس کی قیادت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی ہے تاکہ امتحانات سے وابستہ تناؤ کو دور کیا جا سکے اور 'امتحان کے سورماؤں' کی بڑی تحریک کے ساتھ ہم آہنگ زندگی کو ہنسی خوشی بسر کرنے نقطہ نظر کو فروغ دیا جائے۔ موجودہ 7 ویں ایڈیشن میں مائی گو پورٹل پر 2.26 کروڑ رجسٹریشن ریکارڈ کیے گئے، جس سے ملک بھر میں طلباء میں بڑے پیمانے پر پائے جانے والے جوش و خروش کا اظہار ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RU1Z.jpg

Image

Image

Image

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4133



(Release ID: 2000451) Visitor Counter : 67