وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تعلیمی اصلاحات کے اثرات پر روشنی ڈالی

Posted On: 27 JAN 2024 8:08PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تعلیمی اصلاحات کے اثرات کو اجاگر کیا۔

مرکزی وزیر برائے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ جناب دھرمیندر پردھان کی ایک پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے،  انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات تمام شعبوں میں صنفی مساوات اور خواتین کی قیادت میں ترقی کو مزید فروغ دیں گی۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

’’ہماری تعلیمی اصلاحات کا اثر واقعی تبدیلی کا باعث ہے، خاص طور پر ہماری ناری شکتی کو بااختیار بنانے میں۔ اس سے تمام شعبوں میں صنفی مساوات اور خواتین کی قیادت میں ترقی ہوگی۔‘‘

******

ش ح۔ش ت ۔ م ر

U-NO.4091



(Release ID: 2000119) Visitor Counter : 52