قانون اور انصاف کی وزارت
نائب صدر جمہوریہ جمہوریت کے طور پر ہندوستان کے 75 ویں سال کی یادگار منانے کے لیے کل‘ہمارا سمودھان، ہمارا سمان’ مہم کا افتتاح کریں گے
مہم کا مقصد ہندوستان کے آئین میں درج اصولوں کے تئیں ہمارے اجتماعی عزم تصدیق کرنا ہے
نیا ئے سیتو قانونی معلومات، قانونی مشورہ اور قانونی مدد کے لیے ایک متحدہ قانونی انٹرفیس فراہم کرنے کے لیے شروع کیا جائے گا
اس تقریب میں انصاف تک رسائی کی اسکیم‘دیشا’ کی حصولیابی سے متعلق کتابچہ کے اجراء بھی عمل میں آئے گا
دیشا اسکیم کے تحت ٹیلی لاء پروگرام نے ملک میں 36 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع ٹیلی – لاء سٹیزن موبائل ایپ اور 2.5 لاکھ کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) کے ذریعے مقدمے سے قبل مشورے کے لیے 67 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو مربوط کیا ہے
بھاشنی اوراگنو محکمہ انصاف کے ساتھ اپنے اشتراک کو باضابطہ بنائیں گے
Posted On:
23 JAN 2024 9:25AM by PIB Delhi
نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ کل یعنی 24 جنوری، 2024 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں ہندوستان کی جمہوریت کے 75 ویں سال کی یاد منانے کے لیے ایک سال طویل پین انڈیا مہم ‘ہمارا سمودھان، ہمارا سمان’ کا افتتاح کریں گے۔ اس مہم کا مقصد ہندوستان کے آئین میں درج اصولوں کے تئیں ہمارے اجتماعی عزم کی تصدیق کرنا اور ان مشترکہ اقدار کا جشن منانا ہے جو ہمارے ملک کو ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ یہ ملک گیر اقدام آئینی فریم ورک میں بیان کردہ نظریات کو برقرار رکھنے کے لیے فخر اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کا تصور پیش کرتا ہے۔ یہ ہر شہری کو مختلف طریقوں سے حصہ لینے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ انہیں بااختیار بنائے گا کہ وہ ہمارے جمہوری سفر میں بامعنی انداز میں اپنا حصہ ڈالیں۔ مہم کے دوران جن موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا ان میں شامل ہیں:-
سب کو نیائے- ہر گھر نیائے کا مقصد دیہی افراد کو کامن سروس سینٹرز کے ولیج لیول کے کاروباریوں کے ذریعے جوڑنا اور انہیں سب کو نیائے عہد پڑھنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ‘نیائے سہائکس’ عوام کو مختلف شہریوں پر مبنی قانونی خدمات کے بارے میں ان کے دروازے پرامنگوں والے بلاکوں اور اضلاع میں بیداری کی رہنمائی کرے گا۔ ریاستی اورمرکز کے زیر انتظام علاقےکی سطح پر نیائے سیوا میلہ منعقد کیا جائے گا جو افراد کے لیے مختلف قانونی کے ساتھ ساتھ حکومت کی دیگر خدمات اور اسکیموں پر رہنمائی، معلومات اور مدد حاصل کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
نو بھارت نو سنکلپ کے نام سے ایک اور سرگرمی کا مقصد عوام کو پنچ پرن عہد پڑھ کر پنچ پرن کے عہد کو قبول کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ شہریوں کو پنچ پرن رنگوتسو (پوسٹر سازی کے مقابلے) میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں اور تخلیقیت کو ظاہر کرنے کا موقع ملے گا۔ پنچ پرن انوبھو (ریل/ویڈیو بنانے کا مقابلہ)۔ شہریوں کو آئین سے متعلق اپنے علم کو دلچسپ انداز میں آزمانے کا موقع ملے گا۔ سرگرمیوں کی میزبانی مائی گو پلیٹ فارم پر کی جائے گی۔
تیسری سرگرمی وِدھی جاگرتی ابھیان کا مقصد طلباء کو پرو بونو کلب اسکیم کے تحت لاء کالجوں کے ذریعہ اپنائے گئے گاؤں میں پنچ پرن کا پیغام پہنچانے کے لیے شامل کرنا ہے۔ اس کا مقصد حقوق کی ذمہ داریوں اور استحقاق کی قانونی معلومات کو انتہائی دلفریب، تفریحی اور یادگار طریقے سے پھیلانا ہے۔ اس کا مقصد گرام وِدھی چیتنا، ونچت ورگ سمان، اور ناری بھاگیداری پہل قدمیوں کے ذریعے معاشرے کے کمزور طبقات تک پہنچنا بھی ہے۔
پروگرام کے دوران، نیائے سیتو کا آغاز کیا جائے گا جو ایک اہم اور تبدیلی لانے والا قدم ہے جس کا مقصد قانونی خدمات کی رسائی کو آخری میل تک بڑھانا اور پھیلانا ہے۔ یہ قانونی معلومات، قانونی مشورے اور قانونی معاونت کے لیے ایک متحدہ قانونی انٹرفیس فراہم کرے گا اور اس طرح ایک زیادہ شمولیت پر مبنی اور انصاف پسند معاشرے کو قابل بنائے گا۔
اس تقریب میں انصاف تک رسائی کی اسکیم کی حصولیابی سے متعلق کتابچہ کا اجراء بھی عمل میں آئے گا، ‘ڈیزائننگ انّوویٹیو سولوشن فار ہولسٹک ایکسیس ٹو جسٹس’(دیشا)۔ دیشا اسکیم کے تحت ٹیلی لاء پروگرام نے ملک میں 36 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع ٹیلی – لاء سٹیزن موبائل ایپ اور 2.5 لاکھ کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) کے ذریعے مقدمے سے قبل مشورے کے لیے 67 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو مربوط کیا ہے۔نیائے بندھو (پرو بونو لیگل سروسز) پروگرام کا مقصد پرو بونو لیگل سروسز پروگرام کے لیے ایک ڈسپنسیشن فریم ورک کو لامرکزی بنانا اور تشکیل دینا ہے۔ اس نے 24 بار کونسلوں میں 10,000سے زیادہ پروبونو وکلاء کا نیٹ ورک بنایا ہے، 25 ہائی کورٹوں میں نیائے بندھو پینلز بنائے ہیں اور ملک کے 89 لاء اسکولوں میں پرو بونو کلب تشکیل دیے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں 14 ایجنسیوں کے تعاون سے لاگو کیے جانے والے ویبینارز اور قانونی خواندگی کے پروگراموں کے ذریعے 7 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو ان کے قانونی حقوق اور فرائض اور استحقاق کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی، یہ پروگرام بھاشنی اوراگنو کے نمائندوں کو بھی اکٹھا کرے گا تاکہ وہ محکمہ انصاف کے ساتھ اپنے اشتراک کو باضابطہ شکل دے سکیں۔ بھاشنی کے ساتھ شراکت انصاف تک رسائی میں زبان کی رکاوٹوں کو ختم کر دے گی۔ بھاشنی کے حل پہلے ہی نیائے سیتو – قانونی خدمات کی ٹیلی سہولت میں شامل ہو چکے ہیں۔ اگنو کے ساتھ شراکت داری قانونی معاونین کے لیے مختلف قوانین کے شعبوں میں سرٹیفیکیشن حاصل کرنے، ان کے تعلیمی مواقع کو بڑھانے اور قانونی مدد اور معاونت کے مختلف شعبوں میں اپنی مہارتوں اور ملازمت میں اضافہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
اس تقریب میں قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال اور اٹارنی جنرل آف انڈیا، جناب آر وینکٹ رمانی بطور مہمان خصوصی شامل ہوں گے۔
ملک بھر کے کامن سروس سینٹرز کے 650سے زیادہ ٹیلی لاء کے کارکنان، پرو بونو لاء کالجوں کے طلباء اور فیکلٹی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس اہم افتتاحی تقریب کا اختتام نائب صدر جمہوریہ کے کلیدی خطبہ کے ساتھ ہوگا۔
‘ہمارا سمودھان، ہمارا سمان’ مہم محکمہ انصاف، وزارت قانون و انصاف، حکومت ہند کی طرف سے شروع کی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 3903)
(Release ID: 1998747)
Visitor Counter : 104