وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایک کروڑ گھروں کی چھتوں پر شمسی پینل لگانے کے ہدف کے ساتھ ’’پردھان منتری سوریودیہ یوجنا‘‘ شروع کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی
اس اسکیم کا مقصد ہندوستان کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ غریب اور متوسط طبقے کے بجلی کے بل کو کم کرنا ہے
وزیر اعظم نے رہائشی علاقوں میں رہنے والے صارفین کو بڑی تعداد میں چھتوں پر شمسی توانائی کے پینل لگوانے کے لیے متحرک کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر قومی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی
Posted On:
22 JAN 2024 7:29PM by PIB Delhi
سوریہ ونشی بھگوان شری رام کی تقدیس کے مبارک موقع پر ایودھیا کے اپنے دورے کے بعد، وزیر اعظم نے ایک کروڑ گھروں کی چھتوں پر شمسی توانائی کے پینل لگوانے کے ہدف کے ساتھ ’’پردھان منتری سوریودیہ یوجنا‘‘ شروع کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سورج کی طاقت کا استعمال ہر گھر کی چھت کے ساتھ کیا جا سکتا ہے، تاکہ صارفین اپنے بجلی کے بلوں کو کم کر سکیں اور حقیقی معنوں میں اپنی بجلی کی ضروریات پوری کر سکیں۔
پردھان منتری سوریودیہ یوجنا کا مقصد کم اور درمیانی آمدنی والے افراد کو چھتوں پر شمسی پینل کی تنصیبات کے ذریعے بجلی فراہم کرنا اور اس کے ساتھ ہی اضافی بجلی کی پیداوار کے لیے اضافی آمدنی کی پیشکش کرنا ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ رہائشی علاقوں میں رہنے والے صارفین کو بڑی تعداد میں چھتوں پر سولر استعمال کرنے کے لیے متحرک کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر ایک قومی مہم شروع کی جائے۔
*****
ش ح – ق ت
U: 3895
(Release ID: 1998642)
Visitor Counter : 148
Read this release in:
Malayalam
,
Marathi
,
Kannada
,
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu