وزیراعظم کا دفتر

ڈونگر پور کی خاتون کاروباری نے خواتین میں بیداری پھیلانے کے لیے اپنے جذبے سے وزیر اعظم کو متاثر کیا


مجھے خوشی ہے کہ ڈونگر پور کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں میری مائیں اور بہنیں بہت خوش ہیں اور مجھے دعائیں دے  رہی ہیں: وزیر اعظم

Posted On: 18 JAN 2024 3:44PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست  بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ ملک بھر سے وکست  بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں استفادہ کنندگان اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ،ارکان اسمبلی  اور مقامی سطح کے نمائندے بھی شامل ہوئے۔

وزیر اعظم نے ڈونگر پور راجستھان کی محترمہ ممتا ڈھنڈور سے بات چیت کی جو گرامین آجیویکا مشن کے تحت خود ملازمت کرتی ہیں اور ایک سیلف ہیلپ گروپ سے منسلک ہیں۔ وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ وہ گجراتی بھی اچھی طرح جانتی ہیں۔ وہ پانچ افراد پر مشتمل ایک مشترکہ خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور 150 گروپوں میں 7500 خواتین کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ وہ بیداری پیدا کرتی ہے، تربیت فراہم کرتی ہے اور گروپ کے اراکین کے لیے قرض حاصل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

انہوں نے خود بورنگ کے لیے قرض لیا اور سبزیوں کی کاشتکاری کی اور سبزی کی دکان بھی چلائی۔ وہ  دوسروں نوکری فراہم کرنے والی ہیں۔ محترمہ ممتا کو بتایا گیا کہ انہوں نے پی ایم آواس یوجنا کے ذریعے پکے گھر کا اپنا خواب پورا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو سرکاری امداد حاصل کرنے کی رقم اور بدعنوانی سے پاک عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔ وہ مودی کی گارنٹی کی گاڑی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے میں سب سے آگے ہیں اور وہ لوگوں سے کہتی ہیں کہ وہ درخواست دیں اور اسکیموں کے تحت فائدہ حاصل کرنے کی گارنٹی ہے۔

پی ایم مودی نے جدید دنیا کے بارے میں ان کی بیداری کی تعریف کی اور ان کے گروپ کی خواتین کی طرف سے پس منظر میں کی جانے والی ویڈیو ریکارڈنگ کا بھی ذکرکیا اور اس موقع پر موجود خواتین کاروباریوں کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا’’میں بہت خوش ہوں کہ ڈونگر پور کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں میری مائیں اور بہنیں بہت خوش ہیں اور مجھے دعائیں  دے رہی ہیں‘‘۔جناب مودی نے دیگر خواتین کو ساتھ لے کر چلنے کے ان کے جوش کی بھی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں سے حکومت سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے 2 کروڑ لکھ پتی دیدی بنانے کے منصوبے کا اعادہ کیا اور اس پروجیکٹ میں ان جیسے سیلف ہیلپ گروپس کے کردار پر زور دیا۔

************

ش ح۔ا م ۔

 (U: 3769)



(Release ID: 1997495) Visitor Counter : 66