کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کابینہ نے طبی مصنوعات سے متعلق ضوابط کے شعبے میں تعاون سے متعلق بھارت اور ڈومینکن جمہوریہ کے درمیان مفاہمت نامے کو منظور ی دے دی

Posted On: 18 JAN 2024 1:01PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں  مرکزی کابینہ نے  طبی مصنوعات سے متعلق ضابطے کے شعبے میں تعاون کے بارے میں  جمہوریہ ہندوستان کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے  سینٹرل  ڈرگ  اسٹینڈرڈ  کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) اور ڈومینکن جمہوریہ کے  سوشل اسسٹنٹ اور  عوامی صحت کی وزارت  کے  میڈیسن، خوراک اور  سینٹری  مصنوعات کی تنظیموں کے  ڈائریکٹر جنرل کے درمیان ایک مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے۔

اس مفاہمت نامے سے  طبی  مصنوعات  سے متعلق شعبوں میں معلومات  اور تعاون کے تبادلے کو فروغ ملے گا اور  فریقین کے  دائرہ اختیار کے اندر  موجودہ انتظامی  اور انضباطی معاملات  کے  تبادلے کو بھی فروغ ملے گا۔ غیر معیاری  معاملات کو حل کرنے کی غرض سے  بین الاقوامی  بازار میں  جاری  نقلی دواؤں  کے بارے میں  انضباطی ایجنسیوں کے درمیان بات چیت  کو  اس مفاہمت نامے پر دستخط کے ذریعہ آسان بنایا گیا ہے۔

انضباطی طریقہ کار اور  عمل آوری میں  تال میل ہندوستان سے  دواؤں کی  برآمدات میں  اضافے  کے سلسلے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں دوا سازی کے شعبے میں تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد کے لئے  روز گار کے بہتر موا قع پیدا ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ مفاہمت نامہ  طبی  مصنوعات کی برآمدات کو  آسان بنائے گا، جس سے غیر ملکی  زر مبادلہ  میں  اضافہ ہوگا ۔ یہ مفاہمت نامہ ایک آتم نر بھر بھارت کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ح ا - ق ر)

U-3742


(Release ID: 1997276) Visitor Counter : 84