وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 18 جنوری کو وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے
ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں مستفیدین تقریب میں شرکت کریں گے
Posted On:
17 JAN 2024 5:13PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی 18 جنوری 2024 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ دن میں ساڑھے بارہ بجے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں مستفیدین تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ، اسمبلی ممبران اور مقامی سطح کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
15 نومبر 2023 کو اس کے آغاز کے بعد سے وزیراعظم نے ملک بھر میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین کے ساتھ مستقل طور پر بات چیت کی ہے۔ یہ بات چیت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پانچ مرتبہ ہوئی ہے۔ پہلی بات چیت 30 نومبر ،دوسری 9 دسمبر ، تیسری 16 دسمبر ، چوتھی 27 دسمبر 2023 اور پانچویں 8 جنوری 2024 کو ہوئی تھی۔ وزیراعظم نے لگا تار دو دن تک وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین کے ساتھ فیزیکل طور پر بات چیت کی۔ یہ بات چیت انہوں نے پچھلے مہینے وارانسی کے اپنے دورے کے دوران کی تھی۔
ملک بھر میں وکست بھارت سنکلپ یاترا اس مقصد کے ساتھ کی جا رہی ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنا کر حکومت کی اہم اسکیموں کی صد فیصد حصولی کو کامیاب بنایا جاسکے، جس سے کہ ان اسکیموں کے فائدے ایک مقررہ وقت میں سبھی نشان زد مستفیدین تک پہنچ سکیں۔
وکست بھارت سنکلپ یاترا میں شرکاء کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ یاترا کی کامیابی کا ایک ثبوت ہے، جس سے زمینی سطح پر ایک اچھا اور مثبت اثر پڑ رہا ہے، جو وکست بھارت کے ایک مشترکہ ویژن کی جانب ملک بھر کے عوام کو متحد کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-3712
(Release ID: 1997009)
Visitor Counter : 90
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Nepali
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam