صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

خرافات بمقابلہ حقائق


میڈیا رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت 9-14 سال کی عمر  کی لڑکیوں کے لیےایچ پی وی ٹیکہ کاری مہم شروع کرے گی ، یہ خبر غلط اور قیاس آرائی پر مبنی ہے

مرکزی وزارت صحت نے ابھی تک ایچ پی وی ٹیکہ کاری شروع کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے

Posted On: 13 JAN 2024 4:36PM by PIB Delhi

کچھ میڈیا رپورٹ میں یہ قیاس آرائی کی گئی ہے کہ مرکزی حکومت 14-9 سال کی عمر کی لڑکیوں کے لیے سال 2024 کی دوسری سہ ماہی میں ہیومن پیپیلوما وائرس  (ایچ پی وی) ٹیکہ کاری مہم شروع کرے گی ۔ ایسی خبریں درست نہیں ہیں۔

مرکزی وزارت صحت نے ملک میں ایچ پی وی ٹیکہ کاری  شروع کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ یہ ملک میں سروائیکل کینسر کے معاملوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں ریاستوں اور صحت کے مختلف محکموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

3571

 



(Release ID: 1995871) Visitor Counter : 60