کامرس اور صنعت کی وزارتہ
دوطرفہ تعلقات کومستحکم بنانے کے لیے درخشاں گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے ایک حصے کے طور پر،بھارت- متحدہ عرب امارات بزنس سمٹ کا انعقاد
سمٹ کے دوران، متحدہ عرب امارات-بھارت سیپا کونسل کی ویب سائٹ کا آغاز کیا گیا
سی آئی آئی انڈیا-متحدہ عرب امارات سٹارٹ اَپ پہل پر رپورٹ بعنوان’’موقعوں کا آغاز :بھارت- متحدہ عرب امارات اسٹارٹ اَپ ایکو نظام کا اشتراک‘‘ کا بھی اجراء کیا گیا
ہندوستان-متحدہ عرب امارات سیپانافذ ہونے کے بعد سے دو طرفہ تجارت میں15 فیصد اضافہ ہوا
Posted On:
11 JAN 2024 11:57AM by PIB Delhi
درخشاں گجرات عالمی سربراہ کانفرنس2024 کے ایک حصے کے طور پر ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان-متحدہ عرب امارات تجارتی سربراہ کانفرنس 10 جنوری 2024 کو منعقد کی گئی۔
متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان درخشاں گجرات عالمی سربراہ کانفرنس2024 کے مہمان خصوصی ہیں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور مضبوط تعلقات پر اظہار خیال کیا۔ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شیخ محمد بن زائد النہیان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہندوستان،یو اے ای کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ان کے خیالات اور کوششوں کی قدر کرتا ہے۔
بھارت –متحدہ عرب امارات تجارتی سربراہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں کامرس و صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم نیز کپڑوں کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور متحدہ عرب امارات کےمعیشت کی وزارت کے تحت غیر ملکی تجارت کے وزیر مملکت عزت مآب ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی کے خطبات بھی شامل کئے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر رجنی کانت پٹیل کے بھی خصوصی کلمات کو شامل کیا گیا۔
جناب پیوش گوئل، عزت مآب ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی اور جناب بھوپیندر رجنی کانت پٹیل نے افتتاحی اجلاس کے حصے کے طور پر متحدہ عرب امارات-بھارت سیپا کونسل (یو آئی سی سی) کی ویب سائٹ کا باقاعدہ طورپر آغاز کیا۔ اس اجلاس میں ہندوستان کے عروج پر اسٹارٹ اَپ کے منظر نامے پر بھی روشنی ڈالی گئی اور اس میں جناب کنال بہل چیئرمین- کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی)نیشنل اسٹارٹ اَپ کونسل اور شریک بانی-اسنیپ ڈیل اور ٹائٹن کیپٹل کے خطبات کو بھی شامل کیا گیا۔
کانفرنس کے دوران سی آئی آئی ہندوستان-متحدہ عرب امارات کی اسٹارٹ- اَپ پہل پر ایک رپورٹ جس کا عنوان تھا ’’موقعوں سے فائدہ اٹھانے کی شروعات:ہندوستان- متحدہ عرب امارات اسٹارٹ- اَپ ایکو نظام کا انضمام‘‘۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت جناب آر دنیش صدر سی آئی آئی اور چیئرمین ٹی وی ایس سپلائی چین سلوشنز لمیٹڈ نے کی اور اس میں عزت مآب کے کلمات شامل کئے گئے۔ سلطان احمد بن سلیم چیف ایگزیکٹو آفیسر- ڈی پی ورلڈاور ایم اے یوسف علی، چیئرمین لولو گروپ انٹرنیشنل، جنہوں نے ہندوستان میں خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت میں اور زیادہ سرمایہ کاری میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔
ہندوستان –متحدہ عرب امارات تجارتی سربراہ کانفرنس میں تجارتی مالیات، سرمایہ کاری کی سہولت اورشعبہ جاتی تعاون جیسے میدانوں میں مزید تعاون کے لیے ایک مذاکراتی اجلاس بھی منعقد کیاگیا۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے وفود حکومت اور صنعت دونوں کے نمائندوں پر مشتمل تھے۔اجلاس میں بھارت مارٹ کے بارے میں ایک پریزینٹیشن بھی دیا گیا، جو ہندوستانی برآمد کاروں کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کی طرف سے ایک مجوزہ گودام کی سہولت ہے۔
ہندوستان-متحدہ عرب امارات کی تجارت،2022 میں بڑھ کر 85 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی تھی، جس سے متحدہ عرب امارات، ہندوستان کا سال 23-2022کے لیے تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا برآمداتی ملک بن گیا ہے۔ فروری 2022 میں ہندوستان ایسا پہلا ملک بن گیا، جس کے ساتھ متحدہ عرب امارات نے ایک جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے)پر دستخط کیے۔ یکم مئی 2022 کوسی ای پی اے کے نافذ ہونے کے بعد سے دو طرفہ تجارت میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سیپا ایک تاریخی معاہدہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کو شروع کرنے اور دیرینہ ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیاہے۔ اس معاہدے سے80فیصد سے زیادہ پروڈکٹ لائنوں پر محصول کو کم کرنے، تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے اور سرمایہ کاری نیز مشترکہ منصوبوں کے لیے نئے راستے بنانے میں مدد ملی ہے۔سیپا کے پہلے 12 مہینے میں تیل کے علاوہ دیگر چیزوں کی تجارت 50.5ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جس سے ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے5.8 فیصد اضافے کا اظہار ہوتا ہے۔ دونوں ممالک2030 تک 100ارب امریکی ڈالر کی، تیل کے علاوہ چیزوں کی تجارت کے نشانے کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
سرحد پار لین دین کے لیے مقامی کرنسیوں(آئی این آر-اے ای ڈی)کے استعمال کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک فریم ورک تشکیل دینے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے متعلقہ مرکزی بینکوں کے گورنروں نے جولائی2023 میں دستخط کیے تھے۔ دو طرفہ تجارت میں تصفیے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان مقامی کرنسی کے تصفیے کا نظام تیار کرنے سے باہمی اعتماد کا اظہار ہوتا ہے اور دونوں ملکوں کی معیشتوں کی طاقت اُجاگر ہوتی ہے۔
متحدہ عرب امارات-ہندوستان تجارتی سربراہ کانفرنس باہمی ترقی اور خوشحالی کےلیے، ہندوستان-متحدہ عرب امارات دو طرفہ اقتصادی تعلقات میں تیزی لانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔
************
ش ح۔ا س۔ن ع
U. No.3492
(Release ID: 1995181)
Visitor Counter : 113