وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 8جنوری کو وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین سے بات چیت کریں گے


ملک بھر کے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں مستفیدین اس تقریب سے جڑیں گے

Posted On: 07 JAN 2024 7:34PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 جنوری 2024 کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین سے بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر مجمع سے بھی خطاب کریں گے۔

ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں مستفیدین اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ مرکزی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور مقامی سطح کے نمائندگان بھی اس پروگرام سے جڑیں گے۔

15 نومبر 2023 سے، اس کے آغاز سے لے کر، وزیر اعظم نے ملک بھر  سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین سے باقاعدگی کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ یہ بات چیت ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے چار مرتبہ (30 نومبر، 9 دسمبر، 16 دسمبر اور 27 دسمبرکو) ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم  نے گذشتہ مہینے اپنے دورۂ وارانسی کے دوران  مسلسل دو دن (17 -18 دسمبر کو) وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین سے روبرو بات چیت کی۔

وکست بھارت یاترا کا اہتمام ملک بھر میں کیا جا رہا ہے جس کا مقصد سرکاری فلیگ شپ اسکیموں  کو پایہ تکمیل تک پہنچانا  ہے، اور یہ کام اس امر کو یقینی بناکر کیا جا رہا ہے کہ ان اسکیموں کے فوائد معینہ مدت کے اندر تمام تر ہدف بند مستفیدین تک پہنچیں۔

5 جنوری 2024 کو، وکست بھارت یاترا نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا یعنی یاترا میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ اس زبردست تعداد کا ہدف یاترا کے آغاز کے 50 دنوں کے اندر  حاصل کر لیا گیا؛ یہ حصولیابی وکست بھارت کے ایک ساجھا خواب کے لیے ملک بھر کے عوام الناس کی یکجہتی میں یاترا کے زبردست اثرات اور بے مثال اہلیت  کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3352


(Release ID: 1994018) Visitor Counter : 114