مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مزید37 پروڈکٹس آج سے آسان سرٹیفیکیشن اسکیم کے تحت لائے گئے
سرٹیفیکیشن کے لیے صرف ہونے والے وقت کو آٹھ ہفتے سے کم کرکے دو ہفتہ کر دیا گیا
تشخیص کی فیس مکمل طور پر معاف کر دی گئی
Posted On:
02 JAN 2024 11:11AM by PIB Delhi
ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونیکیشنز (ڈی اوٹی ) کے تکنیکی بازو ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی) نے آسان سرٹیفیکیشن اسکیم (ایس سی ایس ) کے تحت مزید 37 مصنوعات کو آج (01 جنوری 2024)فہرست میں شامل کیاہے ۔ اس سے سرٹیفیکیشن کے لیے لگنے والے وقت کو آٹھ ہفتوں سے کم کر کے دو ہفتے کر دیا جائے گا اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ ملے گا۔ ان مصنوعات میں میڈیا گیٹ وے، آئی پی سیکورٹی آلات، آئی پی ٹرمینلز، آپٹیکل فائبر یا کیبل، ٹرانسمیشن ٹرمینل آلات وغیرہ شامل ہیں۔ایس سی ایس کے تحت کل مصنوعات اب بارہ سے بڑھ کر انتالیس ہو گئی ہیں۔
مزیدیہ کہ ایم ٹی سی ٹی ای کے تحت جمع کرائی گئی ضروری ضرورت (ای آر) پر مبنی درخواستوں کے لیے ٹی ای سی کی طرف سے جی سی ایس اور ایس سی ایس زمرہ سے قطع نظر یکم جنوری 2024سے صرف انتظامی فیس وصول کی جائے گی۔
تشخیص کی فیس مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے۔ یہ اصل سازوسامان بنانے والے (اوای ایم) یا درخواست دہندگان کے لیے ایک بہت بڑی راحت ہے کیونکہ یہ درخواست کی فیس میں 80 فیصد سے زیادہ کی کمی کے مترادف ہے، اس طرح تعمیل کا بوجھ مزید کم ہوتا ہے۔
اس وقت، ساٹھ ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ پروڈکٹس ہیں جنہیں ایم ٹی سی ٹی ای کے اختیارات کے تحت نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
*********
(ش ح۔ج ق ۔ع آ)
U-3172
(Release ID: 1992299)
Visitor Counter : 124