وزارت اطلاعات ونشریات

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے حکومت ہند كے 2024 كے کیلنڈر کی رو نمائی کی


شفافیت اور جوابدہی حکومت کا نصب العین ہے جس كی وجہ سے ہندوستان كمزور پانچ سے ٹاپ 5 تک پہنچا ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

آج دنیا ہندوستان کی طرف پُر امید نظروں سے  دیکھ رہی ہے: جناب ٹھاکر

Posted On: 30 DEC 2023 2:13PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج حکومت ہند كے 2024 كے کیلنڈر كو ’’ہمارا سنکلپ وکشت بھارت‘‘ کے مركزی خیال کے ساتھ لانچ کیا۔ 2024 كے كیلنڈر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں عوام دوست پالیسیوں اور اسکیموں اور اقدامات کے نفاذ کے ذریعے ہندوستان کے لوگوں کی زندگیوں میں آنے والی سماجی، ثقافتی اور اقتصادی تبدیلی کو منعكس كیا گیا ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے حکومت کی متعدد کامیابیوں کا ذكر کیا جن كے تعلق سے تصاویر کیلنڈر کے صفحات کی زینت ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان نے آتم نربھر بننے کے رُخ پر زبردست پیش قدمی کی ہے۔ ایک ایسا ملک جو موبائل فون کا دوسرا سب سے بڑا درآمد کنندہ تھا آج دوسرا سب سے بڑا مینوفیکچرر ہے۔ ایک ملک جو پہلے ویکسین درآمد کرتا تھا اب ویکسین میتری کے تحت پوری دنیا میں ویکسین بانٹ رہا ہے۔ ہندوستان آج ایک عظیم مینوفیکچرر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی جگہوں پر بھی جہاں ہندوستان كی موجودگی نہیں تھی، ہندوستان اب وہاں اثر اندا ہونے كی طاقت ركھتا ہے، اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے۔

جناب ٹھاکر نے کہا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے اور اس کی مثال ایک طرف اجولا یوجنا تو دوسری جانب ڈرون دیدی ہے۔ کسانوں کی بہبود کے موضوع پر جناب ٹھاکر نے کہا کہ  موجودہ حکومت نے ہی سوامی ناتھن کمیٹی کی رپورٹ کو نافذ کیا۔ علاوہ ازیں حکومت نے کسانوں کی خوشحالی كے لیے اب تک 2.8 لاکھ کروڑ خرچ کیے ہیں۔

شفافیت اور جوابدہی حکومت کا نصب العین ہے اور یہی وہ اخلاق ہے جس كے نتیجے میں آج ہندوستان ایک وقت میں پانچ کمزور معیشتوں میں سے ایک كی حالت سے نکل کر دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ان اقدار کا جذبہ انتہائی نمایاں ہے۔

پُرامید نوٹ كیساتھ اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ 2023 ختم ہونے كے ساتھ ہی 2024 مواقع کی ایک نئی صبح لے کر سامنے آ رہا ہے۔دنیا ہندوستان کی طرف امید سے دیکھ رہی ہے، دنیا ہندوستان کی طرف اس كی قیادت کے لیے دیکھ رہی ہے۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے ’’ہمارا سنکلپ وکست بھارت‘‘ کے موضوع پر ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا۔

کیلنڈر کے بارے میں

ہر ماہ خواتین، نوجوانان، متوسط طبقے، کسانوں اور سماج کے ہر طبقے کے چہروں پر آنے والی مسکراہٹوں کو ظاہر کرتا ہے جنہیں پچھلے نو سالوں میں حکومت ہند کی طرف سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے ذریعے بكھیرا گیا ہے۔یہ 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس' کے وعدے کو پورا کرنے کے لیے سرکاری ایجنسیوں اور افسران کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین ہے۔

جنوری:

نئے سال میں قدم ركھتے ہی ہم سال کے پہلے مہینے کے لیے 'امکانات کو بڑھانا، ہندوستان کو خود انحصار بنانا' کے مركزی خیال کے ساتھ جدت اور طاقت کے جذبے کو اپناتے ہیں۔ ہندوستان نے "میک ان انڈیا" اور "میک فار دی ورلڈ" جیسے اقدامات کے ذریعے بے مثال کامیابی حاصل کی ہے اور جنوری کا موضوع ایک خود انحصار اور بااختیار مستقبل کی طرف ہماری اجتماعی کوششوں کی یاد دہانی ہے۔

فروری:

آگے بڑھتے ہوئے، ہم فروری کو "قومی ترقی کے لیے نوجوانان کی طاقت" کے موضوع کے ساتھ مناتے ہیں۔ صنعت كاری کو فروغ دینے سے لے کر ٹیکنالوجی کو اپنانے تک فروری نوجوانوں کے تعاون کو بڑھانے كے علاوہ ملک کو ایک روشن اور زیادہ جامع مستقبل کی طرف لے جانے كی تحریك دیتا ہے۔

مارچ:

غریبوں کی خدمت اور پسماندہ لوگوں کی بہتری مودی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔  کے مہینے کا موضوع ہے 'پسماندہ افراد کو ترجیح دینا'، ہے۔ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ حقیقی ترقی ان لوگوں کو مدد فراہم کرنے میں مضمر ہے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ اس كے لیے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے اعمال اور پالیسیاں شمولیت اور انصاف کے لیے لگن کی عکاسی کرتی ہیں۔

اپریل:

خواتین معاشرے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کی ترقی کے بغیر معاشرے کی مجموعی ترقی رک جاتی ہے۔ اپریل کا موضوع ہر شعبے میں جہاں خواتین کی قیادت اور شراکت فیصلہ سازی اور پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے انہیں بااختیار بنانے اور مستقبل کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔

مئی:

لگن سرشار ہمارے کسانوں کے ناقابل یقین کام کو اجاگر کرنا اس مہینے کی ایک خاص بات ہے۔ حکومت کی طرف سے زرعی ترقی کی پالیسیوں، پائیدار طریقوں کی تائید اور ملک کے کسانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

جون:

پچھلے دس سالوں میں مختلف سرکاری اقدامات جیسے پی ایم سواندھی، پی ایم وشوکرما اور مُدرا یوجنا نے ہندوستان میں ملازمتوں، اپنا روزگار آپ كرنے کے امکانات اور کاروبار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ اس ماہ کا موضوع 'روزگار اور اپنا روزگار آپ كرنے کے مواقع میں اضافہ' کے علاوہ روزگار رُخیمواقع پیدا کرنے اور صنعت كاری کو فروغ دینے پر مركوز ہے، اس طرح معاشی بااختیار بنانے کو فروغ ملتا ہے۔

جولائی:

جولائی كا تعلق  ہمارے معاشرے کی اصل بنیاد، متوسط ​​طبقے کے لیے جشن منانے سے ہے۔ اس طبقے کی محنت 'نیو انڈیا' کے جذبے کی وضاحت کرتی ہے اور وہ ترقی اور جدت طرازی کو فروغ دینے میں سب سے آگے ہیں۔ ہماری حکومت نے متوسط ​​طبقے کے فائدے کی خاطر 'زندگی كو آسان بنانے' کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔

اگست:

اگست کا مہینہ عالمی اقتصادی اسٹیج پر ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا، میک ان انڈیا اور ووکل فار لوکل جیسے بڑے اقدامات کے ساتھ، ہندوستان نے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ ہموار کی ہے۔

ستمبر:

جدید ترین سہولیات کے ساتھ جدید انفراسٹرکچر میں نمایاں سرمایہ کاری سے لے کر وسیع نقل و حمل کے نیٹ ورکس تک، ستمبر کا مہینہ انقلابی اقدامات کا ثبوت ہے جو ملک کی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد کی تعمیر کے لیے گزشتہ دس سالوں میں كیے گئے ہیں۔

اکتوبر:

اکتوبر کا مہینہ ہمیں آیوشمان کارڈز، جن اوشدھی کیندروں اور نئے ایمس اور ضلع اسپتالوں پر زور دے کر ایک صحت مند ہندوستان کے وژن کا جشن منانے کی دعوت دیتا ہے۔ ان اقدامات نے ملک کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ عام لوگوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی اور صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔

نومبر:

نومبر کا موضوع ہماری موروثی متحرک ثقافت پر فخر کرنے سے لے کر مختلف فنون لطیفہ کو فروغ دینے اور ثقافتی تانے بانے کو مضبوط بنانے اور قومی اقدار اور ثقافت کو محفوظ کرنے سے لے کر ملک کے ثقافتی ورثے کے مقامات کو محفوظ رکھنے اور ہمہ گیر اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے تک ہے۔

دسمبر:

دسمبر میں، ہندوستان نے اہم اقدامات جیسے واسودھیوا کٹمبکم کے نعرےایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل اور مشن لائف كے ذریعے اپنے آپ کو دنیا کا دوست منوایا ہے۔

یہ کیلنڈر ہمیں روزانہ کی بنیاد پر قوم کی ترقی اور ترقی کے لیے ہماری لگن کی یاد دلانے کے لیے بھی بنایا گیا ہے۔ یہ کیلنڈر ہر ایک کو عزم، اتحاد اور مشترکہ وژن کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور تمام ہندوستانیوں کو ملک کے ہر فرد کے لیے ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی طرف سفر شروع کرنے کی تحریك دیتا ہے۔

*****

U.No:3112

ش ح۔رف۔ س ا



(Release ID: 1991775) Visitor Counter : 87