وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے دو  کروڑ دیدیز کو  لکھپتی بنانے کے اپنے خواب کو آگے بڑھایا


دیواس کی خواتین نے  ، خواتین کو بااختیار بنانے کے وزیر اعظم کے خواب میں  ، ان کو ایک ساجھیدار بنانے کا یقین دلایا

ہماری ماؤں بہنوں کا اعتماد ہمارے ملک کو خود  کفیل بنائے گا

Posted On: 27 DEC 2023 2:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے  ایک اجتماع سے  بھی خطاب کیا۔

ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں استفادہ کنندگان  ، اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور مقامی سطح کے نمائندوں نے  بھی شرکت کی۔

مدھیہ پردیش  کے دیواس کی روبینہ خان نے ، جو 1.3 لاکھ خواتین پر مشتمل سیلف ہیلپ گروپ کا حصہ ہیں، اپنے ایس ایچ جی G سے قرض حاصل کرکے کپڑے بیچنے کا ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کیا اور ایک مزدور کی زندگی  کو خیرباد  کیا ۔ بعد میں  ، انہوں نے اپنا سامان بیچنے کے لیے سیکنڈ ہینڈ ماروتی وین   لے لی  ۔  اس پر وزیر اعظم نے مذاق میں کہا کہ ’ 'میرے پاس تو سائیکل بھی نہیں ہے ‘ ۔ بعد میں  انہوں نے دیواس میں ایک دکان   کی طرف رخ کیا اور  انہیں ریاست سے کام بھی ملا ۔

انہوں نے وبائی مرض کے دوران ماسک، پی پی پی کٹ اور سینیٹائزر بنا کر اپنا  تعاون دیا ۔ کلسٹر ریسورس پرسن  ( سی آر پی ) کے طور پر اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے  ، انہوں نے بتایا کہ کس طرح  ، انہوں نے خواتین کو کاروباری زندگی کے لیے متاثر کیا۔   40 گاؤوں میں گروپ تشکیل دیئے گئے۔

وزیر اعظم نے انہیں بتایا کہ  ایس ایچ جیز  کی خواتین میں سے وہ تقریباً 2 کروڑ دیدیوں کو  ’ لکھ پتی ‘  بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے  ، وزیر اعظم کو  ، اس خواب میں شراکت دار بنانے کا یقین دلایا اور کہا   کہ ’ میری خواہش ہے کہ ہر دیدی لکھپتی بنے ‘ ۔ تمام موجود خواتین نے ہر دیدی کو لکھ پتی بنانے کا  حصہ بننے کے لیے ہاتھ اٹھائے۔

وزیراعظم نے  ، ان کے اعتماد کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ماؤں اور بہنوں کا اعتماد ہمارے ملک کو خود  کفیل بنائے گا۔ محترمہ خان کے سفر کی  ستائش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ  ایس ایچ جی   ، خواتین کے لیے خود  کفالت اور ان کے اعتماد کا ایک ذریعہ ثابت ہو رہا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ  مجھے کم از کم 2 کروڑ دیدی لکھ پتی بنانے کے لیے سخت محنت کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ وزیراعظم نے ان سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دیں۔  انہوں نے بتایا کہ  ان کا پورا گاؤں خوشحال ہو گیا ہے۔

 

-----------------------

(ش ح۔  ح ا      ۔ ع ا)

U NO: 3008



(Release ID: 1990860) Visitor Counter : 61