نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

میرا یووا بھارت (مائی بھارت) پورٹل پر نوجوانوں کا رجسٹریشن 35 لاکھ سے تجاوز کر گیا


میرا یووا بھارت پلیٹ فارم اب ملک کے نوجوان بیٹوں اور بیٹیوں کے لیے ایک بڑا ادارہ بن رہا ہے: وزیر اعظم

Posted On: 27 DEC 2023 3:34PM by PIB Delhi

میرا یووا بھارت پورٹل پر نوجوانوں کا رجسٹریشن 26.12.2023 تک 35 لاکھ سے تجاوز کر گیا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویربال دیوس کے دوران اپنے خطاب میں نوجوانوں سے اپیل کی تھی  کہ وہ پورٹل پر اپنا اندارج کرکے  بڑی تعداد میں میرا یووا بھارت (مائی بھارت) پورٹل میں شامل ہوں۔

وزیر اعظم مودی نے نوجوان سامعین کو نوجوانوں کو وکست بھارت کے خوابوں اور قرارداد سے جوڑنے کی ملک گیر مہم کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ہر نوجوان کو مائی بھارت پورٹل پر رجسٹر کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم اب ملک کی نوجوان بیٹیوں اور بیٹوں کے لیے ایک بڑا ادارہ بن رہا ہے۔

حالیہ بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ زیادہ تر کھلاڑیوں کا تعلق دیہی علاقوں میں متوسط طبقے کے خاندانوں سے ہے۔ انہوں نے انکی کامیابیوں کا سہرا کھیلو انڈیا مہم کو دیا جو ان کے گھروں کے قریب کھیلوں اور تربیت کی بہتر سہولیات فراہم کرتی ہے اور انتخاب کے شفاف عمل کو یقینی بناتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کا نتیجہ ہے۔

ملک بھر کے نوجوان مائی بھارت پورٹل ((https://www.mybharat.gov.in) پر رجسٹر ہو سکتے ہیں اور پورٹل پر دستیاب مختلف مواقع اور واقعات کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔

میرا یووا بھارت (مائی بھارت) کے بارے میں:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 31 اکتوبر 2023 کو کرتویہ پتھ، نئی دہلی میں ملک کے نوجوانوں کے لیے ’میرا یووا بھارت( مائی بھارت)‘پلیٹ فارم لانچ کیا  تھاجس کا تصور نوجوانوں کی ترقی اور نوجوانوں کی قیادت میں ترقی کے لیے ،نوجوانوں کو ان کی امنگوں کا ادراک کرنے اور ایک ’’وکست بھارت‘‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) کی تخلیق میں تعاون کرنے کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے کے اہم ہدف کے ساتھ ایک اہم، ٹیکنالوجی پر مبنی سہولت کار کے طور پر کیا گیا ہے۔   یہ ’فجیٹل پلیٹ فارم‘ (جسمانی + ڈیجیٹل) ہے جس میں جسمانی سرگرمی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل طور پر جڑنے کا موقع بھی شامل ہے۔

*****

 

ش ح۔ ج ق     ۔ م  ص

 (U: 3021 )


(Release ID: 1990831) Visitor Counter : 95