امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر، جناب امت شاہ نے آج  ویر بال دیوس کے موقع پر کولکتہ، مغربی بنگال میں گرودوارہ شری بڑی سنگت صاحب میں آشیرواد حاصل کیا


وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ ویر بال دیوس پر ست سنگ میں شرکت کے لیے یہاں آئے ہیں

ان کے یوم شہادت کو ویر بال دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی جی نے ان کی قربانی کی داستان کو ملک اور دنیا کے کونے کونے میں پھیلا دیا ہے

گرو گوبند سنگھ جی کے صاحبزادے کی جانب سے دھرم اور ستیہ کی حفاظت کے لیے ابتدائی عمر میں دی گئی قربانیاں ہم سب کو آنے والے زمانے تک تحریک دیتی رہیں گی

جناب  امت شاہ نے ویر بال دیوس پر گرو گوبند سنگھ جی کے چار صاحبزادوں اور ماتا گجری جی کو ماتھا ٹیکا

انتہائی حوصلے کے ساتھ وہ ظالمانہ مغل حکومت کے خلاف کھڑے ہوئے اور مذہب تبدیل کرنے سے انکار کرتے ہوئے شہادت کا انتخاب کیا

Posted On: 26 DEC 2023 4:15PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر جناب امت شاہ نے آج ویر بال دیوس کے موقع پر مغربی بنگال کے کولکتہ میں گرودوارہ شری بڑی سنگت صاحب میں آشیرواد حاصل کیا۔ اس تاریخی گرودوارہ کو گرو نانک دیو جی اور گرو تیغ بہادر جی کی سنگت کا آشیرواد حاصل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012XC0.jpg

ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ ویر بال دیوس پر ست سنگ میں شرکت کے لیے یہاں آئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D516.jpg

انہوں نے کہا کہ گرو گوبند سنگھ جی کے صاحبزادے کی جانب سے دھرم اور ستیہ کی حفاظت کے لیے ابتدائی عمر میں دی گئی قربانیاں آنے والے زمانے تک ہم سب کو تحریک دیتی رہیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DAMH.jpg

ایکس  پلیٹ فارم پر ایک اور پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر، جناب امت شاہ نے ویر بال دیوس پر گرو گوبند سنگھ جی کے چار صاحبزادوں اور ماتا گجری جی کے سامنے ماتھا ٹیکا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ انتہائی حوصلے کے ساتھ ظالمانہ مغلیہ حکومت  کے خلاف کھڑے ہوئے اور مذہب تبدیل کرنے سے انکار کرتے ہوئے شہادت کا انتخاب کیا۔ ان کی بے مثال بہادری آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیتی  رہے گی۔ ان کے یوم شہادت کو ویر بال دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی جی نے ان کی قربانی کی داستان کو ملک اور دنیا کے کونے کونے میں پھیلا دیا ہے۔

 

*************

ش ح۔ا ک۔ ر ب

U-2985


(Release ID: 1990476) Visitor Counter : 105