وزارت اطلاعات ونشریات
وکست بھارت سنکلپ یاترا: انّداتاؤں کو بااختیار بنانا
کاشتکاروں نے زراعت سے متعلق اسکیموں کے ذریعے ممکن ہونے والی تبدیلی کی کہانیوں کا اشتراک کیا
پرجوش کسانوں نے کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ کے لیے ڈرون کا استعمال سیکھا
Posted On:
22 DEC 2023 3:20PM by PIB Delhi
وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی ) کے ذریعے، حکومت ہند (جی او آئی) فلاحی اسکیموں کو ہر اہل شخص تک اس کے دروازے پر پہنچانے میں مصروف ہے۔ یاترا میں شامل انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) وین شہر سے شہر، گاؤں گاؤں بیداری مہم چلا رہی ہیں۔ آئی ای سی وین اب تک ایک لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتوں تک پہنچ چکی ہیں۔ مزیدبرآں، 22 دسمبر 2023 (02:30 پی ایم) تک، تقریباً 4.5 کروڑ لوگوں نے وی بی ایس وائی میں حصہ لیا ہے اور 3 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا عہد کیا ہے۔
15 نومبر 2023 کو کھونٹی، جھارکھنڈ سے شروع ہونے والی وکست بھارت سنکلپ یاترا خاص طور پر کسانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ اس یاترا کے ذریعے مرکزی حکومت کسانوں کو تکنیکی اور اقتصادی طور پر قابل بنانے پر خصوصی زور دے رہی ہے۔ اس عوامی بیداری مہم کی مدد سے حکومت کسانوں کے لیے بیج سے منڈی تک کے سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
اتر پردیش کے اعظم گڑھ کےایک کسان جنک یادو اور بہار کے سہرسہ ضلع میں بھیلاہی پنچایت کے رہنے والے نصیر الدین نے کہا کہ انہیں پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا (پی ایم-کسان) کے فوائد مل رہے ہیں۔ دونوں کسانوں نے "پی ایم - کسان" اسکیم کو کسانوں کے لیے بہت فائدہ مند اور اچھی اسکیم قرار دیا۔
مرکزی حکومت وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ذریعے کسانوں کو ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ یاترا کے دوران، کھیتوں میں کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ کے لیے ڈرون کے استعمال کو دکھانے کے لیے اور یہ بھی کہ ڈرون کے ذریعے فصلوں کی جانچ کیسے کی جائے، پوری مہم کے دوران براہ راست مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح کا ایک مظاہرہ آسام کے بکسا ضلع میں بھی ہوا جس میں کسانوں کو ڈرون سے فصلوں کا معائنہ کرنا سکھایا گیا۔
مظاہرے کو دیکھنے کے بعد، ایک کسان رونیت سنگھ برہما نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا، 'آج ہم نے ڈرونز کو اپنی سرسوں کی فصلوں کی جانچ کرتے دیکھا، اور ہم ان کی کارکردگی سے متاثر ہوئے۔ اس نے ہمیں یہ احساس دلایا کہ اس ٹیکنالوجی کو اپنانے سے وقت کی بچت ہو سکتی ہے اور مزدوری کی لاگت کم ہو سکتی ہے۔"
رونیت سنگھ برہما
اتر پردیش کے بلرام پور ضلع کے رہنے والے جناب رام گوپال چودھری نے وی بی ایس وائی مہم کے دوران زرعی ٹیکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی (اے ٹی ایم اے) اسکیم کے تحت تربیت حاصل کرنے کے اپنے تجربے کا اشتراک کیا۔ انہیں زرعی سرگرمیوں کے لیے جدید مشینری کے استعمال کے بارے میں بتایا گیا جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوا اور مزدوری کی لاگت کی بھی بچت ہوئی۔
رام گوپال چودھری
حوالہ جات:
- https://viksitbharatsankalp.gov.in/video
- https://x.com/PIBHindi/status/1732769662222364696?s=20
- https://x.com/airnewsalerts/status/1726507738816270623?s=20
- https://x.com/DDNewslive/status/1732297941518626894?s=20
- https://viksitbharatsankalp.gov.in/
*************
ش ح۔ا ک۔ ر ب
U-2875
(Release ID: 1989638)
Visitor Counter : 89