کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پریوجنا نے مالی سال 24-2023 میں 1000 کروڑ روپے کی فروخت کا اپنا ہدف حاصل کیا
اس پریوجنا کے ذریعے گزشتہ 9برسوں میں25000 کروڑ کی بچت ہوئی ہے
Posted On:
20 DEC 2023 5:00PM by PIB Delhi
پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی)نے اس سال 1000کروڑ روپے مالیت کی ادوایات فروخت کرکے ملک میں جنیرک ادویات کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل قائم کیا ہے۔یہ کامیابی ملک کے ایسے لوگوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے، جنہوں نے جن اوشدھی کیندروں سے دوائیں خرید کر تقریباً 5000 کروڑ کی بچت کی ہے، جو ملک کے 785 سے زیادہ اضلاع میں موجود ہیں۔ یہ خاطر خواہ ترقی پی ایم بی آئی کے مزیدمعاشروں کی خدمت کرنے اور وسیع تر سامعین تک پہنچنے کے عزم کا ثبوت ہے۔
گزشتہ 9برسوں میں کیندروں کی تعداد میں100 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو 2014 میں محض 80 تھے اور اب بڑھ کر تقریباً 10000 کیندروں تک پہنچ چکے ہیں، جو ملک کے تقریباً تمام اضلاع کا احاطہ کرتے ہیں۔ عزت مآب وزیر اعظم نے اپنی یوم آزادی کی تقریر 2023 میں ملک بھر میں25,000 پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی کیندر(پی ایم بی کے)کھولنے کا اعلان کیاتھا۔
وزیر اعظم نے ورچوئل طریقے سے30 نومبر 2023 کو ایمس، دیوگھر، جھارکھنڈ میں10,000 جن او شدھی کیندروں کا آغاز کیا اور ملک کے لوگوں تک وسیع تر رسائی اور ادویات کی آسان رسائی کے لیے کیندروں کی تعداد کو 25,000 تک بڑھانے کی راہ ہموار کی۔
اسی طرح حکومت نے مارچ 2026 تک ملک بھر میں25,000 جن او شدھی کیندر کھولنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس وعدے کو پوراکرتے ہوئے پی ایم بی آئی کی سرکاری ویب سائٹwww.janaushadhi.gov.in کے ذریعے ملک کے تمام اضلاع میں نئے جن او شدھی کیندر کھولنے کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور مزید کسی بھی معلومات کے لیے کوئی بھی قومی ٹول فری نمبر1800 180 8080 پررابطہ کر سکتا ہے۔
اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں10,000 سے زیادہ فعال جن او شدھی کیندر ہیں۔ پی ایم بی جے پی کی مصنوعات کی باسکیٹ میں1963 ادویات اور 293 جراحی آلات شامل ہیں، جو تمام بڑے علاج کے گروپوں کا احاطہ کرتے ہیں جیسے کہ کارڈیوویسکلر، اینٹی کینسر، اینٹی-ڈائبٹیز، اینٹی انفیکٹیوز، اینٹی الرجک، گیسٹرو-انٹسٹائنل ادویات، نیوٹراسیوٹیکل وغیرہ۔ ان کے پانچ ویئر ہاؤس ہیں، جو کہ گروگرام، بنگلورو، چنئی، گوہاٹی اور سورت میں واقع ہیں۔ ان کو ایس اے پی پر مبنی انوینٹری مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ مزیدیہ کہ ملک بھر میں 36 ڈسٹری بیوٹر دور دراز کے علاقوں اور دیہی علاقوں میں ادویات کی فراہمی میں معاونت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پی ایم بی جے پی نے قوت مدافعت بڑھانے کے لیے اپنی مصنوعات کی باسکیٹ میں آیورویدک مصنوعات کی مزید تعداد شامل کی ہے اور یہ لوگوں کے لیے سستی قیمتوں پر آسانی سے دستیاب ہے۔
************
ش ح۔ا گ۔ن ع
U. No.2734
(Release ID: 1988815)
Visitor Counter : 86