وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے گجرات کے سورت ہوائی اڈے پر ٹرمینل کی نئی عمارت کا افتتاح کیا


سورت میں نئی مربوط ٹرمینل عمارت، شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم چھلانگ: وزیر اعظم

Posted On: 17 DEC 2023 3:59PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے سورت ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ٹرمینل کی نئی عمارت کادورہ بھی کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

"سورت میں نئی مربوط ٹرمینل عمارت شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم چھلانگ کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ جدید ترین سہولت نہ صرف سفر کے تجربے میں اضافہ کرے گی بلکہ اقتصادی ترقی، سیاحت اور رابطے کو بھی فروغ دے گی۔

وزیر اعظم کے ساتھ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل بھی موجود تھے۔

پس منظر

ٹرمینل کی عمارت مصروف اوقات کے دوران 1200 گھریلو مسافروں اور 600 بین الاقوامی مسافروں کو سنبھالنے کے لیے لیس ہے اور اس میں سالانہ 55 لاکھ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت کے ساتھ 3000 مسافروں تک  بڑھانے کی گنجائش ہے۔ ٹرمینل کی عمارت، سورت شہر کا گیٹ وے  بھی ہے، اس کی مقامی ثقافت اور ورثے کو ذہن میں رکھ کر  اسے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جوہر اندرونی اور بیرونی دونوں جگہوں پر ظاہر ہو، جس سے زائرین کے لیے اس جگہ  کے تئیں بیداری پیدا ہو۔ تزئین و آرائش شدہ ٹرمینل کی عمارت کے اگلے حصے کا مقصد مسافروں کے تجربے کو سورت شہر کے 'راندر' علاقے کے پرانے مکانات کے بھرپور اور روایتی لکڑی کے کام  کے ساتھ مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ ہوائی اڈے کی گریہہ  IV کے مطابق نئی ٹرمینل بلڈنگ مختلف پائیداری خصوصیات جیسے ڈبل انسولیٹڈ روفنگ سسٹم، توانائی کی بچت کے لیے کینوپیز، کم ہیٹ گین ڈبل گلیزنگ یونٹ، رین واٹر ہارویسٹنگ، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور زمین کی تزئین اور شمسی توانائی کے پلانٹ کے لئے ری سائیکل شدہ پانی کا استعمال وغیرہ  سے آراستہ ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

2549



(Release ID: 1987486) Visitor Counter : 71