امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سورت ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر نامزد کرنے کے کابینہ کے فیصلے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا


سورت ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر اپ گریڈ کرنے سے نہ صرف غیر ملکی سیاحوں کے لیے سورت کے دروازے کھلیں گے بلکہ غیر ملکی تجارت کو بھی فروغ ملے گا

Posted On: 16 DEC 2023 12:33PM by PIB Delhi

داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی  وزیر جناب امت شاہ نے سورت ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر نامزد کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ "سورت نہ صرف اپنے چمکتے ہیروں کی وجہ سے مسافروں کے لیے بلکہ اپنی متنوع ثقافت اور متحرک ورثے کے لیے بھی ایک خزانہ ہے ہے۔ سورت ہوائی اڈے کو بین الاقوامی سطح پر بلند کرنے سے غیر ملکی سیاحوں کے لیے دروازے کھلیں گے اور غیر ملکی تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔ اس کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر نامزد کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے لیے میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

2516


(Release ID: 1987107) Visitor Counter : 87