وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کیندریہ ودیالیہ کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پرادارے کے طلباء، عملے، معاون عملے اور سابق طلباء کو مبارکباد دی ہے


کیندریہ ودیالیوں نے ہمارے ملک و قوم کے مستقبل کی تشکیل میں نمایاں   اور اہم کردار ادا کیا ہے: وزیر اعظم کا بیان

Posted On: 15 DEC 2023 4:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیندریہ ودیالیہ کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر ادارے کے طلباء، عملہ، معاون عملہ اور سابق طلباء کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے پوسٹ کیا:

’’تمام طلباء، عملہ، معاون عملہ اور کیندریہ ودیالیہ کے کنبے کے سابق طلباء کو ان کی ڈائمنڈ جوبلی پر مبارکباد!یہ اس معزز تعلیمی برادری کی نمایاں کامیابیوں کو منانے اور ان کی تعریف کرنے کا موقع ہے۔ کئی سالوں کے دوران، کیندریہ ودیالیوں نے کئی طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرکے ہمارے ملک و قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ طلباء کی تعلیمی فضیلت اور جامع ترقی میں ان کا تعاون واقعی قابل تعریف ہے۔‘‘

 

 

************

 

ش ح۔ح ا۔ن ع

U. No.2470


(Release ID: 1986774) Visitor Counter : 68